Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
فَلَوۡ اَنَّ لَـنَا كَرَّةً فَنَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿102﴾
اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے ۔
فلو ان لنا كرة فنكون من المؤمنين
Then if we only had a return [to the world] and could be of the believers... "
Agar kaash kay humen aik martaba phir jana milta to hum pakkay sachay momin bann jatay.
اب کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ دنیا میں واپس جانے کا موقع مل جائے تو ہم مومن بن جائیں ۔ ( ٢١ )
تو کسی طرح ہمیں پھر جانا ہوتا ( ف۱۰۱ ) کہ ہم مسلمان ہوجاتے ،
کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں ۔ ” 72
سو کاش ہمیں ایک بار ( دنیا میں ) پلٹنا ( نصیب ) ہو جاتا تو ہم مومن ہوجاتے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :72 اس تمنا کا جواب بھی قرآن میں دے دیا گیا ہے کہ وَلَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُھُوْا عَنْہٗ ۔ ( الانعام ۔ آیت 28 ) اگر انہیں سابق زندگی کی طرف واپس بھیج دیا جائے تو وہی کچھ کریں گے جس سے انہیں منع کیا گیا ہے ۔ رہا یہ سوال کہ انہیں واپسی کا موقع کیوں نہ دیا جائے گا ، اس کے وجوہ پر مفصل بحث ہم سورہ مؤمنون حواشی 90 تا 92 میں کر چکے ہیں ۔