Surah

Information

Surah ID #26
Total Verses 227 Ayaat
Rukus 11
Sajdah 0
Actual Order #47
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
Surah 26: Ash-Shu'ara Ayat #103
اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً‌  ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿103﴾
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
یہ ماجرہ یقیناً ایک زبردست نشانی ہے ان میں اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ۔

More translations & tafseer

ان في ذلك لاية و ما كان اكثرهم مؤمنين
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
Yeh majra yaqeena aik bari zabardast nishani hai inn mein say aksar log eman laney walay nahi.
یقینا اس سارے واقعے میں عبرت کا بڑا سامان ہے ، پھر بھی ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے ۔
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے ، اور ان میں بہت ایمان والے نہ تھے ،
یقینا اس میں ایک بڑی نشانی ہے 73 ، مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ۔
بیشک اس ( واقعہ ) میں ( قدرتِ الٰہیہ کی ) بڑی نشانی ہے ، اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :73 حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اس قصے میں نشانی کے دو پہلو ہیں ۔ ایک یہ کہ مشرکین عرب اور بالخصوص قریش کے لوگ ایک طرف تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیروی کا دعویٰ اور ان کے ساتھ انتساب پر فخر کرتے ہیں مگر دوسری طرف اسی شرک میں مبتلا ہیں جس کے خلاف جدو جہد کرتے ان کی عمر بیت گئی تھی ، اور ان کے لائے ہوئے دین کی دعوت آج جو نبی پیش کر رہا ہے اس کے خلاف ٹھیک وہی کچھ کر رہے ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قوم نے ان کے ساتھ کیا تھا ۔ ان کو یاد دلایا جاتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام تو شرک کے دشمن اور دعوت توحید کے علم بردار تھے ، تم خود بھی جانتے اور مانتے ہو کہ حضرت ممدوح مشرک نہ تھے ، مگر پھر بھی تم اپنی ضد پر قائم ہو ۔ دوسرا پہلو اس قصہ میں نشانی کا یہ ہے کہ قوم ابراہیم علیہ السلام دنیا سے مٹ گئی اور ایسی مٹی کہ اس کا نام و نشان تک باقی نہ رہا ، اس میں سے اگر کسی کو بقا نصیب ہوا تو صرف ابراہیم علیہ السلام اور ان کے مبارک فرزندوں ( اسماعیل علیہ السلام و اسحاق علیہ السلام ) کی اولاد ہی کو نصیب ہوا ۔ قرآن میں اگرچہ اس عذاب کا ذکر نہیں کیا گیا ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نکل جانے کے بعد ان کی قوم پر آیا ، لیکن اس کا شمار معذب قوموں ہی میں کیا گیا ہے ، : اَلَمْ یَاْتِھِمْ نَبَاءُ الَّذِیْنَ مِنْ قَٓبْلِھِمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ وَ قَوْمِ اِبْرٰھِیْمَ وَاَصْحٰبِ مَدْیَنَ وَ الْمُؤْ تَفِکٰتِ ( التوبہ ۔ آیت 70 ) ۔