Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَ اَطِيۡعُوۡنِ‌ۚ‏ ﴿108﴾
پس تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہیے اور میری بات ماننی چاہیے ۔
فاتقوا الله و اطيعون
So fear Allah and obey me.
Pus tumhen Allah say darna chahaye aur meri baat manni chahaye.
لہذا تم اللہ سے ڈرو ، اور میری بات مانو
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو ( ف۱۰۵ )
لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔ 78
سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :78 یعنی میرے رسول امین ہونے کا لازمی تقاضا یہ ہے کہ تم دوسرے سب مطاعوں کی اطاعت چھوڑ کر صرف میری اطاعت کرو اور جو احکام میں تمہیں دیتا ہوں ان کے آگے سر تسلیم خم کر دو ، کیونکہ میں خداوند عالم کی مرضی کا نمائندہ ہوں ، میری اطاعت خدا کی اطاعت ہے اور میری نافرمانی محض میری ذات کی نافرمانی نہیں بلکہ براہ راست خدا کی نافرمانی ہے ۔ دوسرے الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ رسول کا حق صرف اتنا ہی نہیں ہے کہ جن لوگوں کی طرف وہ رسول بنا کر بھیجا گیا ہے وہ اس کی صداقت تسلیم کرلیں اور اسے رسول بر حق مان لیں ۔ بلکہ اس کو خدا کا سچا رسول مانتے ہی آپ سے آپ یہ بھی لازم آ جاتا ہے کہ اس کی اطاعت کی جائے اور ہر دوسرے قانون کو چھوڑ کر صرف اسی کے لائے ہوئے قانون کا اتباع کیا جائے ۔ رسول کو رسول نہ ماننا ، یا رسول مان کر اس کی اطاعت نہ کرنا ، دونوں صورتیں دراصل خدا سے بغاوت کی ہم معنی ہیں اور دونوں کا نتیجہ خدا کے غضب میں گرفتار ہونا ہے ۔ اسی لیے ایمان اور اطاعت کے مطالبے سے پہلے اللہ سے ڈرو کا تنبیہی فقرہ ارشاد فرمایا گیا تاکہ ہر مخاطب اچھی طرح کان کھول کر سن لے کہ رسول کی رسالت تسلیم نہ کرنے یا اس کی اطاعت قبول نہ کرنے کا نتیجہ کیا ہو گا ۔