Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
فَافۡتَحۡ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحًا وَّنَجِّنِىۡ وَمَنۡ مَّعِىَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿118﴾
پس تو مجھ میں اور ان میں کوئی قطعی فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے باایمان ساتھیوں کو نجات دے ۔
فافتح بيني و بينهم فتحا و نجني و من معي من المؤمنين
Then judge between me and them with decisive judgement and save me and those with me of the believers."
Pus tu mujh mein aur inn mein koi qataee faisla ker dey aur mujha aur meray ba-emaan saathiyon ko nijat dey.
اب آپ میرے اور ان کے در میان دو ٹوک فیصلہ کردیجیے ، اور مجھے اور میرے مومن ساتھیوں کو بچا لیجیے ۔
تو مجھ میں اور ان میں پورا فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے ساتھ والے مسلمانوں کو نجات دے ( ف۱۱۵ )
اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے ۔ ” 86
پس تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ فرما دے اور مجھے اور ان مومنوں کو جو میرے ساتھ ہیں نجات دے دے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :86 یعنی صرف یہی فیصلہ نہ کر دے کہ حق پر کون ہے اور باطل پر کون ، بلکہ وہ فیصلہ اس شکل میں نافذ فرما کہ باطل پرست تباہ کر یئے جائیں اور حق پرست بچا لیے جائیں ۔ یہ الفاظ کہ مجھے اور میرے مومن ساتھیوں کو بچا لے خود بخود اپنے اندر یہ مفہوم رکھتے ہیں کہ باقی لوگوں پر عذاب نازل کر اور انہیں حرف غلط کی طرح مٹا کر رکھ دے ۔