Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
اَتَبۡنُوۡنَ بِكُلِّ رِيۡعٍ اٰيَةً تَعۡبَثُوۡنَۙ‏ ﴿128﴾
کیا تم ایک ایک ٹیلے پر بطور کھیل تماشا یادگار ( عمارت ) بنا رہے ہو ۔
اتبنون بكل ريع اية تعبثون
Do you construct on every elevation a sign, amusing yourselves,
Kiya tum aik aik teelay per bator khel tamasha yaadgar ( emaarat ) bana rahey ho.
کیا تم ہر اونچی جگہ پر کوئی یاد گار بنا کر فضول حرکتیں کرتے ہو؟ ( ٢٥ )
کیا ہر بلندی پر ایک نشان بناتے ہو راہ گیروں سے ہنسنے کو ( ف۱۲۰ )
یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لاحاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو 90 ،
کیا تم ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار تعمیر کرتے ہو ( محض ) تفاخر اور فضول مشغلوں کے لئے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :90 یعنی محض اپنی عظمت و خوشحالی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایسی عالی شان عمارتیں تعمیر کرتے ہو جن کا کوئی مصرف نہیں ، جن کی کوئی حاجت نہیں ، جن کا کوئی فائدہ اس کے سوا نہیں کہ وہ بس تمہاری دولت و شوکت کی نمود کے لیے ایک نشانی کے طور پر کھڑی رہیں ۔