Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
قَالَ رَبِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿188﴾
کہا کہ میرا رب خوب جاننے والا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو ۔
قال ربي اعلم بما تعملون
He said, "My Lord is most knowing of what you do."
Kaha kay mera rab khoob jannay wala hai jo kuch tum ker rahey ho.
شعیب نے کہا : میرا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم کیا کررہے ہو ۔ ( ٤١ )
فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک ( کرتوت ) ہیں ( ف۱٦۰ )
” شعیب ( علیہ السلام ) نے کہا ” میرا رب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو ۔ ” 116
۔ ( شعیب علیہ السلام نے ) فرمایا: میرا رب ان ( کارستانیوں ) کو خوب جاننے والا ہے جو تم انجام دے رہے ہو
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :116 یعنی عذاب نازل کرنا میرا کام نہیں ہے ۔ یہ تو اللہ رب العالمین کے اختیار میں ہے اور وہ تمہارے کرتوت دیکھ ہی رہا ہے ۔ اگر وہ تمہیں اس عذاب کا مستحق سمجھے گا تو خود نازل فرما دے گا ۔ اصحاب الایکہ کے اس مطالبے اور حضرت شعیب کے اس جواب میں کفار قریش کے لیے بھی ایک تنبیہ تھی ۔ وہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی مطالبے کرتے تھے ، اَوْ تُسْقِطَ السَّمَآءَ کَمَا زَعَمْتَ عَلَیْنَا کِسَفاً ، یا پھر گرا دے ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا جیسا کہ تیرا دعویٰ ہے ۔ ( بنی اسرائیل ۔ آیت 92 ) ۔ اس لیے ان کو سنایا جا رہا کہ ایسا ہی مطالبہ اصحاب الایکہ نے اپنے پیغمبر سے کیا تھا ، اس کا جو جواب انہیں ملا وہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے تمہاری طلب کا جواب بھی ہے ۔