Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
وَاَنَّهُمۡ يَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا يَفۡعَلُوۡنَۙ‏ ﴿226﴾
اور وہ کہتے ہیں جو کرتے نہیں ۔
و انهم يقولون ما لا يفعلون
And that they say what they do not do? -
Aur woh kehtay hain jo kertay nahi.
اور یہ کہ وہ ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں ۔ ( ٥٣ )
اور وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتے ( ف۱۹۰ )
اور ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں 144 ۔ ۔ ۔ ۔
اور یہ کہ وہ ( ایسی باتیں ) کہتے ہیں جنہیں ( خود ) کرتے نہیں ہیں
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :144 یہ شاعروں کی ایک اور خصوصیت ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل کی عین ضد تھی ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آپ کا ہر جاننے والا جانتا تھا کہ آپ جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں اور جو کرتے ہیں وہی کہتے ہیں ۔ آپ کے قول اور فعل کی مطابقت ایسی صریح حقیقت تھی جس سے آپ کے گرد و پیش کے معاشرے میں کوئی انکار نہ کر سکتا تھا ۔ اس کے برعکس شعراء کے متعلق کس کو معلوم نہ تھا کہ ان کے ہاں کہنے کی باتیں اور ہیں اور کرنے کی اور ۔ سخاوت کا مضمون اس زور شور سے بیان کریں گے کہ آدمی سمجھے شاید ان سے بڑھ کر دریا دل کوئی نہ ہو گا ۔ مگر عمل میں کوئی دیکھے تو معلوم ہو گا کہ سخت بخیل ہیں ۔ بہادری کی باتیں کریں گے مگر خود بزدل ہوں گے ۔ بے نیازی اور قناعت و خود داری کے مضامین باندھیں گے مگر خود حرص و طمع میں ذلت کی آخری حد کو پار کر جائیں گے ۔ دوسروں کی ادنیٰ کمزوریوں پر گرفت کریں گے مگر خود بد ترین کمزوریوں میں مبتلا ہوں گے ۔