Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ لَهُمۡ سُوۡٓءُ الۡعَذَابِ وَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ هُمُ الۡاَخۡسَرُوۡنَ‏ ﴿5﴾
یہی لوگ ہیں جن کے لئے بُرا عذاب ہے اور آخرت میں بھی وہ سخت نقصان یافتہ ہیں ۔
اولىك الذين لهم سوء العذاب و هم في الاخرة هم الاخسرون
Those are the ones for whom there will be the worst of punishment, and in the Hereafter they are the greatest losers.
Yehi log hain jin kay liye bura azab hai aur aakhirat mein bhi woh sakht nuksan yaafta hain.
یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے برا عذاب ہے اور وہی ہیں جو آخرت میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
تو وہ بھٹک رہے ہیں یہ وہ ہیں جن کے لیے برا عذاب ہے ( ف٦ ) اور یہی آخرت میں سب سے بڑھ کر نقصان میں ( ف۷ )
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے بری سزا ہے 6 اور آخرت میں یہی سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں ۔
یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے بُرا عذاب ہے اور یہی لوگ آخرت میں ( سب سے ) زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں
سورة النمل حاشیہ نمبر :6 اس بری سزا کی صورت اور وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے ، کیونکہ یہ اس دنیا میں بھی مختلف افراد گروہوں اور قوموں کو بے شمار مختلف طریقوں سے ملتی ہے ، اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت عین موت کے دروازے پر بھی اس کا ایک حصہ ظالموں کو پہنچتا ہے ، موت کے بعد عالم برزخ میں بھی اس سے آدمی دوچار ہوتا ہے ، اور پھر روز حشر سے تو اس کا ایک سلسلہ شروع ہوجائے گا جو پھر کہیں جاکر ختم نہ ہوگا ۔