Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاِنَّكَ لَـتُلَـقَّى الۡقُرۡاٰنَ مِنۡ لَّدُنۡ حَكِيۡمٍ عَلِيۡمٍ‏ ﴿6﴾
بیشک آپ کو اللہ حکیم و علیم کی طرف سے قرآن سکھایا جا رہا ہے ۔
و انك لتلقى القران من لدن حكيم عليم
And indeed, [O Muhammad], you receive the Qur'an from one Wise and Knowing.
Be-shak aap ko Allah hakeem-o-aleem ki taraf say quran sikhaya ja raha hai.
اور ( اے پیغمبر ) بلا شبہ تمہیں یہ قرآن اس ( اللہ ) کی طرف سے عطا کیا جارہا ہے جو حکمت کا بھی مالک ہے علم کا بھی مالک ۔
اور بیشک تم قرآن سکھائے جاتے اور حکمت والے علم والے کی طرف سے ( ف۸ )
اور ﴿اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ﴾ بلا شبہہ تم یہ قرآن ایک حکیم و علیم ہستی کی طرف سے پا رہے ہو ۔ 7
اور بیشک آپ کو ( یہ ) قرآن بڑے حکمت والے ، علم والے ( رب ) کی طرف سے سکھایا جا رہا ہے
سورة النمل حاشیہ نمبر :7 یعنی یہ کوئی ہوائی باتیں نہیں ہیں جو اس قرآن کی جارہی ہیں اور نہ یہ کسی انسان کے قیاس و رائے پر مبنی ہیں ، بلکہ انہیں ایک حکیم و علیم ذات القا کررہی ہے جو حکمت و دانائی اور علم و دانش میں کامل ہے ، جسے اپنی خلق کے مصالح اور ان کے ماضی و حال اور مستقبل کا پورا علم ہے ، اور جس کی حکمت بندوں کی اصلاح و ہدایت کے لیے بہترین تدابیر اختیار کرتی ہے ۔