Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاَدۡخِلۡ يَدَكَ فِىۡ جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوۡٓءٍ‌ فِىۡ تِسۡعِ اٰيٰتٍ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَقَوۡمِهٖؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ‏ ﴿12﴾
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال وہ سفید چمکیلا ہو کر نکلے گا بغیر کسی عیب کے تو نو نشانیاں لے کر فرعون اور اس کی قوم کی طرف جا یقیناً وہ بدکاروں کا گروہ ہے ۔
و ادخل يدك في جيبك تخرج بيضاء من غير سوء في تسع ايت الى فرعون و قومه انهم كانوا قوما فسقين
And put your hand into the opening of your garment [at the breast]; it will come out white without disease. [These are] among the nine signs [you will take] to Pharaoh and his people. Indeed, they have been a people defiantly disobedient."
Aur apna hath apney girbaan mein daal woh safaid chamkeela hoker niklay ga baghair kissi aib kay tu no nishaniyan ley ker firaon aur uss ki qom ki taraf jaa yaqeenan woh bad-kaaron ka giroh hai.
اور اپنا ہاتھ گریبان میں داخل کرو ، تو وہ کسی بیماری کے بغیر سفید ہو کر نکلے گا ۔ یہ دونوں باتیں ان نو نشانیوں میں سے ہیں جو فرعون اور اس کی قوم کی طرف ( تمہارے ذریعے ) بھیجی جارہی ہیں ۔ ( ٥ ) حقیقت یہ ہے کہ وہ نافرمان لوگ ہیں ۔
اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال نکلے گا سفید چمکتا بےعیب ( ف۱٦ ) نو نشانیوں میں ( ف۱۷ ) فرعون اور اس کی قوم کی طرف ، بیشک وہ بےحکم لوگ ہیں ،
اور ذرا اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں تو ڈالو ۔ چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی تکلیف کے ۔ یہ ( دو نشانیاں ) نو نشانیوں میں سے ہیں فرعون اور اس کی قوم کی طرف ( لے جانے کے لیے ) 16 ، وہ بڑے بدکردار لوگ ہیں ۔ ”
اور تم اپنا ہاتھ اپنے گریبان کے اندر ڈالو وہ بغیر کسی عیب کے سفید چمک دار ( ہو کر ) نکلے گا ، ( یہ دونوں اللہ کی ) نو نشانیوں میں ( سے ) ہیں ( انہیں لے کر ) فرعون اور اس کی قوم کے پاس جاؤ ۔ بیشک وہ نافرمان قوم ہیں
سورة النمل حاشیہ نمبر :16 سورہ بنی اسرائیل مٰں فرمایا گیا ہے کہ موسی کو ہم نے صریح طور پر نظر آنے والی نو نشانیاں ( تِسْعَ اٰيٰتٍ بَیِّنٰتٍ ) عطا فرمائی تھیں ۔ اور سورہ اعراف میں ان کی تفصیل یہ بیان کی گءی ہے ۔ ( ۱ ) لاٹھی جو اژدھا بن جاتی تھی ( ۲ ) ہاتھ جو بغل سے سورج کی طرح چمکتا ہوا نکلتا تھا ( ۳ ) جادوگروں کو برسر عام شکست دینا ( ٤ ) حضرت موسی کے پیشگی اعلان کے ماطبق سارے ملک میں قحط ( ۵ ) طوفان ( ٦ ) ٹڈی دل ( ۷ ) تمام غلے کے ذخیروں میں سرسریاں اور انسان و حیوان سب میں جوئیں ( ۸ ) مینڈکوں کا طوفان ( ۹ ) اور خون ( تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، الزخرف ، حاشیہ 43 )