Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اِنِّىۡ وَجَدتُّ امۡرَاَةً تَمۡلِكُهُمۡ وَاُوۡتِيَتۡ مِنۡ كُلِّ شَىۡءٍ وَّلَهَا عَرۡشٌ عَظِيۡمٌ‏ ﴿23﴾
میں نے دیکھا کہ ان کی بادشاہت ایک عورت کر رہی ہے جسے ہر قسم کی چیز سے کچھ نہ کچھ دیا گیا ہے اور اس کا تخت بھی بڑی عظمت والا ہے ۔
اني وجدت امراة تملكهم و اوتيت من كل شيء و لها عرش عظيم
Indeed, I found [there] a woman ruling them, and she has been given of all things, and she has a great throne.
Mein ney dekha kay unn ki badshaat aik aurat ker rahi hai jissay her qisam ki cheez say kuch na kuch diya gaya hai aur uss ka takht bhi bari azmat wala hai.
میں نے وہاں ایک عورت کو پایا جو ان لوگوں پر بادشاہت کر رہی ہے ، اور اس کو ہر طرح کا سازوسامان دیا گیا ہے ، اور اس کا ایک شاندار تخت بھی ہے ۔
میں نے ایک عورت دیکھی ( ف۳٦ ) کہ ان پر بادشاہی کر رہی ہے اور اسے ہر چیز میں سے ملا ہے ( ف۳۷ ) اور اس کا بڑا تخت ہے ( ف۳۸ )
میں نے وہاں ایک عورت دیکھی جو اس قوم کی حکمراں ہے ۔ اس کو ہر طرح کا سروسامان بخشا گیا ہے اور اس کا تخت بڑا عظیم الشان ہے ۔
میں نے ( وہاں ) ایک ایسی عورت کو پایا ہے جو ان ( یعنی ملکِ سبا کے باشندوں ) پر حکومت کرتی ہے اور اسے ( ملکیت و اقتدار میں ) ہر ایک چیز بخشی گئی ہے اور اس کے پاس بہت بڑا تخت ہے