Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِيۡمِ ۩‏ ﴿26﴾
اسکے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہی عظمت والے عرش کا مالک ہے ۔
الله لا اله الا هو رب العرش العظيم
Allah - there is no deity except Him, Lord of the Great Throne."
Uss kay siwa koi mabood bar-haq nahi wohi azmat walay arsh ka malik hai.
اللہ تو وہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ( اور ) جو عرش عظیم کا مالک ہے ۔ ( 8 )
اللہ ہے کہ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ بڑے عرش کا مالک ہے ، ( السجد ة ۔ ۸ )
اللہ کہ جس کے سوا کوئی مستحق عبادت نہیں ، جو عرش عظیم کا مالک ہے ۔ 35 السجدة
اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں ( وہی ) عظیم تختِ اقتدار کا مالک ہے
سورة النمل حاشیہ نمبر : 35 اس مقام پر سجدہ واجب ہے ، یہ قرآن کے ان مقامات میں سے ہے جہاں سجدہ تلاوت واجب ہونے پر فقہاء کا اتفاق ہے ، یہاں سجدہ کرنے سے مقصود یہ ہے کہ ایک مومن اپنے آپ کو آفتاب پرستوں سے جدا کرے اور اپنے عمل سے اس بات کا اقرار و اظہار کرے کہ وہ آفتاب کو نہیں بلکہ صرف اللہ تعالی ہی کو اپنا مسجود و معبود مانتا ہے ۔