Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَصَدَّهَا مَا كَانَتۡ تَّعۡبُدُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ‌ؕ اِنَّهَا كَانَتۡ مِنۡ قَوۡمٍ كٰفِرِيۡنَ‏ ﴿43﴾
اسے انہوں نے روک رکھا تھا جن کی وہ اللہ کے سوا پرستش کرتی رہی تھی ، یقیناً وہ کافر لوگوں میں سے تھی ۔
و صدها ما كانت تعبد من دون الله انها كانت من قوم كفرين
And that which she was worshipping other than Allah had averted her [from submission to Him]. Indeed, she was from a disbelieving people."
Ussay unhon ney rok rakha tha jin ki woh Allah kay siwa perastish kerti rahi thi yaqeenan woh kafir logon mein say thi.
اور ( اب تک ) اس کو ( ایمان لانے سے ) اس بات نے روک رکھا تھا کہ وہ اللہ کے بجائے دوسروں کی عبادت کرتی تھی ، اور ایک کافر قوم سے تعلق رکھتی تھی ۔ ( ١٨ )
اور اسے روکا ( ف٦۸ ) اس چیز نے جسے وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی ، بیشک وہ کافر لوگوں میں سے تھی ،
اس کو ﴿ایمان لانے سے﴾ جس چیز نے روک رکھا تھا وہ ان معبودوں کی عبادت تھی جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی ، کیونکہ وہ ایک کافر قوم سے تھی ۔ 54
اور اس ( ملکہ ) کو اس ( معبودِ باطل ) نے ( پہلے قبولِ حق سے ) روک رکھا تھا جس کی وہ اللہ کے سوا پرستش کرتی رہی تھی ۔ بیشک وہ کافروں کی قوم میں سے تھی
سورة النمل حاشیہ نمبر : 54 یہ فقرہ اللہ تعالی کی طرف سے اس کی پوزیشن واضح کرنے کے لیے ارشاد ہوا ہے ، یعنی اس میں ضد اور ہٹ دھرمی نہ تھی ، وہ اس وقت تک صرف اس لیے کافر تھی کہ کافر قوم میں پیدا ہوئی تھی ، ہوش سنبھالنے کے بعد اس کو جس چیز کے آگے سجدہ ریز ہونے کی عادت پڑی ہوئی تھی ، بس وہی اس کے راستے میں ایک رکاوٹ بن گئی تھی ، حضرت سلیمان سے سابقہ پیش آنے پر جب اس کی آنکھیں کھلیں تو اس رکاوٹ کے ہٹ جانے میں ذرا سی دیر بھی نہ لگی ۔