Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَلَا تَكُنۡ فِىۡ ضَيۡقٍ مِّمَّا يَمۡكُرُوۡنَ‏ ﴿70﴾
آپ ان کے بارے میں غم نہ کریں اور ان کے داؤں گھات سے تنگ دل نہ ہوں ۔
و لا تحزن عليهم و لا تكن في ضيق مما يمكرون
And grieve not over them or be in distress from what they conspire.
Aap inn kay baray mein ghum na keren aur inn kay dao ghaat say tang dil na hon.
اور ( اے پیغمبر ) تم ان لوگوں پر غم نہ کرو ، اور یہ جس مکاری کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، ان کی وجہ سے گھٹن محسوس نہ کرو ۔
اور تم ان پر غم نہ کھاؤ ( ف۱۲٤ ) اور ان کے مکر سے دل تنگ نہ ہو ( ف۱۲۵ )
اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان کےحال پر رنج نہ کرو ، اور نہ ان کی چالوں پر دل تنگ ہو ۔ 87
اور ( اے حبیبِ مکرّم! ) آپ ان ( کی باتوں ) پر غم زدہ نہ ہوا کریں اور نہ اس مکر و فریب کے باعث جو وہ کر رہے ہیں تنگ دلی میں ( مبتلاء ) ہوں
سورة النمل حاشیہ نمبر : 87 یعنی تم نے سمجھانے کا حق ادا کردیا ۔ اب اگر یہ نہیں مانتے اور اپنی حماقت پر اصرار کر کے عذاب الہی کے مستحق بننا ہی چاہتے ہیں تو تم خواہ مخواہ ان کے حال پر کڑھ کڑھ کر اپنی جان کیوں ہلکان کرو ۔ پھر یہ حقیقت و صداقت سے لڑنے اور تمہاری اصلاحی کوششوں کو نیچا دکھانے کے لیے جو گھٹیا درجے کی چالیں چل رہے ہیں ان پر کبیدہ خاطر ہونے کی تمہیں کیا ضرورت ہے ۔ تمہاری پشت پر خدا کی طاقت ہے ، یہ تمہاری بات نہ مانیں گے تو اپنا ہی کچھ بگاڑیں گے ، تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔