Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ فِى النَّارِؕ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿90﴾
اور جو برائی لے کر آئیں گے وہ اوندھے منہ آگ میں جھونک دیئے جائیں گے ۔ صرف وہی بدلہ دیئے جاؤ گے جو تم کرتے رہے ۔
و من جاء بالسية فكبت وجوههم في النار هل تجزون الا ما كنتم تعملون
And whoever comes with an evil deed - their faces will be overturned into the Fire, [and it will be said], "Are you recompensed except for what you used to do?"
Aur jo buraee ley ker aayen gay woh ondhay mun aag mein jhonk diye jayen gay. Sirf wohi badla diye jao gay jo tum kertay rahey.
اور جو کوئی برائی لے کر آئے گا تو ایسے لوگوں کو منہ کے بل آگ میں ڈال دیا جائے گا ۔ تمہیں کسی اور بات کی نہیں ، انہی اعمال کی سزا دی جائے گی جو تم کیا کرتے تھے ۔
اور جو بدی لائے ( ف۱۵٦ ) تو ان کے منہ اوندھائے گئے آگ میں ( ف۱۵۷ ) تمہیں کیا بدلہ ملے گا مگر اسی کا جو کرتے تھے ( ف۱۵۸ )
اور جو برائی لیے ہوئے آئے گا ، ایسے سب لوگ اوندھے منہ آگ میں پھینکے جائیں گے ۔ کیا تم لوگ اس کے سوا کوئی اور جزا پا سکتے ہو کہ جیسا کرو ویسا بھرو؟ 109 الف
اور جو شخص برائی لے کر آئے گا تو ان کے منہ ( دوزخ کی ) آگ میں اوندھے ڈالے جائیں گے ۔ بس تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے
سورة النمل حاشیہ نمبر : 109 الف قرآن مجید میں متعدد مقامات پر اس امر کی تصریح کی گئ ہے کہ آخرت میں بدی کا بدلہ اتنا ہی دیا جائے گا جتنی کسی نے بدی کی ہو اور نیکی کا اجر اللہ تعالی آدمی کے عمل سے بہت زیادہ عطا فرمائے گا ۔ اس کی مزید مثالوں کے لیے ملاحظہ ہو ، یونس آیات 26 ۔ 27 ، القصص آیت 84 ، العنکبوت آیت7 ، سبا آیات 37 ۔ 38 ، المومن آیت 40 ،