Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
نَـتۡلُوۡا عَلَيۡكَ مِنۡ نَّبَاِ مُوۡسٰى وَفِرۡعَوۡنَ بِالۡحَـقِّ لِقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿3﴾
ہم آپ کے سامنے موسیٰ اور فرعون کا صحیح واقعہ بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔
نتلوا عليك من نبا موسى و فرعون بالحق لقوم يؤمنون
We recite to you from the news of Moses and Pharaoh in truth for a people who believe.
Hum aap kay samney musa aur firaon ka sahih waqiya biyan kertay hain unn logon kay liye jo eman rakhtay hain.
ہم ایمان والے لوگوں کے فائدے کے لیے تمہیں موسیٰ اور فرعون کے کچھ حالات ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سناتے ہیں ۔
ہم تم پر پڑھیں موسیٰ اور فرعون کی سچی خبر ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں ،
ہم موسی ( علیہ السلام ) اور فرعون کا کچھ حال ٹھیک ٹھیک تمہیں سناتے ہیں ، 1 ایسے لوگوں کے فائدے کے لیے جو ایمان لائیں ۔ 2
۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) ہم آپ پر موسٰی ( علیہ السلام ) اور فرعون کے حقیقت پر مبنی حال میں سے ان لوگوں کے لئے کچھ پڑھ کر سناتے ہیں جو ایمان رکھتے ہیں
سورة القصص حاشیہ نمبر : 1 تقابل کے لیے ملاحظۃ ہو البقرہ رکوع 6 ۔ الاعراف رکوع 13 تا 16 ۔ یونس رکوع 8 ۔ 9 ۔ ہود رکوع 9 ۔ بنی اسرائیل رکوع 12 ۔ مریم رکوع4 ۔ طہ رکوع 4 ۔ المومنون رکوع 3 ۔ الشعراء رکوع2 ۔ 4 ۔ النمل رکوع 1 ۔ العنکبوت رکوع 4 ۔ المومن رکوع 3 ۔ 5 ۔ الزخرف رکوع 5 ۔ الدخان رکوع 1 ۔ الذاریات رکوع 2 ۔ النازعات رکوع1 ۔ سورة القصص حاشیہ نمبر : 2 یعنی جو لوگ بات ماننے کے لیے تیار ہی نہ ہوں ان کو سنانا تو بےکار ہے ، البتہ جنہوں نے ہٹ دھرمی کا قفل اپنے دلوں چڑھا نہ رکھا ہو وہ اس گفتگو کے مخاطب ہیں ۔