Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَنُرِيۡدُ اَنۡ نَّمُنَّ عَلَى الَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَنَجۡعَلَهُمۡ اَٮِٕمَّةً وَّنَجۡعَلَهُمُ الۡوٰرِثِيۡنَۙ‏ ﴿5﴾
پھر ہماری چاہت ہوئی کہ ہم ان پر کرم فرمائیں جنہیں زمین میں بیحد کمزور کر دیا گیا تھا ، اور ہم انہیں کو پیشوا اور ( زمین ) کا وارث بنائیں ۔
و نريد ان نمن على الذين استضعفوا في الارض و نجعلهم اىمة و نجعلهم الورثين
And We wanted to confer favor upon those who were oppressed in the land and make them leaders and make them inheritors
Phir humari chahat hui kay hum unn per karam farmayen jinhen zamin mein bey hadd kamzor ker diya gaya tha aur hum unhin ko paishwa aur ( zamin ) ka waris banayen.
اور ہم یہ چاہتے تھے کہ جن لوگوں کو زمین میں دبا کر رکھا گیا ہے ان پر احسان کریں ان کو پیشوا بنائیں ، انہی کو ( ملک و مال کا ) وارث بنا دیں ۔
اور ہم چاہتے تھے کہ ان کمزوریوں پر احسان فرمائیں اور ان کو پیشوا بنائیں ( ف٦ ) اور ان کے ملک و مال کا انھیں کو وارث بنائیں ( ف۷ )
اور ہم یہ ارادہ رکھتے تھے کہ مہربانی کریں ان لوگوں پر جو زمین میں ذلیل کر کے رکھے گئے تھے اور انہیں پیشوا بنا دیں 6 اور انہی کو وارث بنا ئیں 7
اور ہم چاہتے تھے کہ ہم ایسے لوگوں پر احسان کریں جو زمین میں ( حقوق اور آزادی سے محرومی اور ظلم و استحصال کے باعث ) کمزور کر دیئے گئے تھے اور انہیں ( مظلوم قوم کے ) رہبر و پیشوا بنا دیں اور انہیں ( ملکی تخت کا ) وارث بنا دیں
سورة القصص حاشیہ نمبر : 6 یعنی انہیں دنیا میں قیادت و رہنمائی کا مقام عطا کریں ۔ سورة القصص حاشیہ نمبر : 7 یعنی ان کو زمین کی وراثت بخشیں اور وہ حکمران و فرمانروا ہوں ۔