Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
قَالَتۡ اِحۡدٰٮہُمَا يٰۤاَبَتِ اسْتَاْجِرۡهُ‌ اِنَّ خَيۡرَ مَنِ اسۡتَـاْجَرۡتَ الۡقَوِىُّ الۡاَمِيۡنُ‏ ﴿26﴾
ان دونوں میں سے ایک نے کہا کہ ابا جی! آپ انہیں مزدوری پر رکھ لیجئے ، کیونکہ جنہیں آپ اجرت پر رکھیں ان میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو مضبوط اور امانتدار ہو ۔
قالت احدىهما يابت استاجره ان خير من استاجرت القوي الامين
One of the women said, "O my father, hire him. Indeed, the best one you can hire is the strong and the trustworthy."
Unn dono mein say aik ney kaha abba ji! Aap enhen mazdoori per rakh lijiyey kiyon kay jinhen aap ujrat per rakhen unn mein say sab say behtar woh hai jo mazboot aur amanat daar ho.
ان دونوں عورتوں میں سے ایک نے کہا : ابا جان ! آپ ان کو اجرت پر کوئی کام دے دیجیے ۔ آپ کسی سے اجرت پر کام لیں تو اس کے لیے بہترین شخص وہ ہے جو طاقتور بھی ہو ، امانت دار بھی ۔ ( ١٧ )
ان میں کی ایک بولی ( ف٦۷ ) اے میرے باپ! ان کو نوکر رکھ لو ( ف٦۸ ) بیشک بہتر نوکر وہ جو طاقتور اور امانتدار ہو ( ف٦۹ )
ان دونوں عورتوں میں سے ایک نے اپنے باپ سے کہا ” ابا جان ، اس شخص کو نوکر رکھ لیجیے ، بہترین آدمی جسے آپ ملازم رکھیں وہی ہو سکتا ہے جو مضبوط اور امانتدار ہو ۔ ” 37
ان میں سے ایک ( لڑکی ) نے کہا: اے ( میرے ) والد گرامی! انہیں ( اپنے پاس مزدوری ) پر رکھ لیں بیشک بہترین شخص جسے آپ مزدوری پر رکھیں وہی ہے جو طاقتور امانت دار ہو ( اور یہ اس ذمہ داری کے اہل ہیں )
سورة القصص حاشیہ نمبر : 37 ضروری نہیں کہ یہ بات لڑکی نے اپنے باپ سے حضرت موسی کی پہلی ملاقات کے وقت ہی کہہ دی ہو ۔ اغلب یہ ہے کہ اس کے والد نے اجنبی مسافر کو ایک دو روز اپنے پاس ٹھہرا لیا ہوگا اور اس دوران میں کسی وقت بیٹی نے باپ کو یہ مشورہ دیا ہوگا ، اس مشورے کا مطلب یہ تھا کہ آپ کی کبر سنی کے باعث مجبورا ہم لڑکیوں کو کام کے لیے نکلنا پڑتا ہے ۔ ہمارا کوئی بھائی نہیں ہے کہ باہر کے کام سنبھالے ، آپ اس شخص کو ملازم رکھ لیں ، مضبوط آدمی ہے ، ہر طرح کی مشقت کرے گا ، اور بھرسے کے قابل آدمی ہے ، محض اپنی شرافت کی بنا پر اس نے ہم عورتوں کو بے بس کھڑا دیکھ کر ہماری مدد کی ، اور کبھی ہماری طرف نظر اٹھا کر نہ دیکھا ۔