Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَاَنۡ اَ لۡقِ عَصَاكَ‌ ؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهۡتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدۡبِرًا وَّلَمۡ يُعَقِّبۡ‌ ؕ يٰمُوۡسٰٓى اَ قۡبِلۡ وَلَا تَخَفۡ‌ اِنَّكَ مِنَ الۡاٰمِنِيۡنَ‏ ﴿31﴾
اور یہ ( بھی آواز آئی ) کہ اپنی لاٹھی ڈال دے ۔ پھر جب اس نے دیکھا کہ وہ سانپ کی طرح پھن پھنا رہی ہے تو پیٹھ پھیر کر واپس ہوگئے اور مڑ کر رُخ بھی نہ کیا ، ہم نے کہا اے موسٰی! آگے آ ڈر مت ، یقیناً تو ہر طرح امن والا ہے ۔
و ان الق عصاك فلما راها تهتز كانها جان ولى مدبرا و لم يعقب يموسى اقبل و لا تخف انك من الامنين
And [he was told], "Throw down your staff." But when he saw it writhing as if it was a snake, he turned in flight and did not return. [ Allah said], "O Moses, approach and fear not. Indeed, you are of the secure.
Aur yeh ( bhi awaz aaee ) kay apni laathi daal dey. Phir jab ussay dekha kay woh saanp ki tarah phan phana rahi hai to peeth pher ker wapis hogaye aur murr ker rukh bhi na kiya hum ney kaha aey musa! Aagay aa darr mat yaqeenan tu her tarah aman wala hai.
اور یہ کہ : اپنی لاٹھی نیچے ڈال دو ، پھر ہوا یہ کہ جب انہوں نے اس لاٹھی کو دیکھا کہ وہ اس طرح حرکت کر رہی ہے جیسے وہ سانپ ہو ، تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگے ، اور مڑ کر بھی نہ دیکھا ( ٢٠ ) ( ان سے کہا گیا ) موسیٰ ! سامنے آؤ ، اور ڈرو نہیں ، تم بالکل محفوظ ہو ۔
اور یہ کہ ڈال دے اپنا عصا ( ف۸٤ ) پھر جب موسیٰ نے اسے دیکھا لہراتا ہوا گویا سانپ ہے پیٹھ پھیر کر چلا اور مڑ کر نہ دیکھا ( ف۸۵ ) اے موسیٰ سامنے آ اور ڈر نہیں ، بیشک تجھے امان ہے ( ف۸٦ )
اور ﴿حکم دیا گیا کہ﴾ پھینک دے اپنی لاٹھی ۔ جونہی کہ موسی ( علیہ السلام ) نے دیکھا کہ وہ لاٹھی سانپ کی طرح بل کھا رہی ہے تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگا اور اس نے مڑ کر بھی نہ دیکھا ۔ ﴿ارشاد ہوا﴾ ” موسی ( علیہ السلام ) ، پلٹ آ اور خوف نہ کر ، تو بالکل محفوظ ہے ۔
اور یہ کہ اپنی لاٹھی ( زمین پر ) ڈال دو ، پھر جب موسٰی ( علیہ السلام ) نے اسے دیکھا کہ وہ تیز لہراتی تڑپتی ہوئی حرکت کر رہی ہے گویا وہ سانپ ہو ، تو پیٹھ پھیر کر چل پڑے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا ، ( ندا آئی: ) اے موسٰی! سامنے آؤ اور خوف نہ کرو ، بیشک تم امان یافتہ لوگوں میں سے ہو