Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَاَخِىۡ هٰرُوۡنُ هُوَ اَفۡصَحُ مِنِّىۡ لِسَانًا فَاَرۡسِلۡهُ مَعِىَ رِدۡاً يُّصَدِّقُنِىۡٓ‌ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اَنۡ يُّكَذِّبُوۡنِ‏ ﴿34﴾
اور میرا بھائی ہارون ( علیہ السلام ) مجھ سے بہت زیادہ فصیح زبان والا ہے تو اسے میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج کہ وہ مجھے سچا مانے ، مجھے تو خوف ہے کہ وہ سب مجھے جھٹلا دیں گے ۔
و اخي هرون هو افصح مني لسانا فارسله معي ردا يصدقني اني اخاف ان يكذبون
And my brother Aaron is more fluent than me in tongue, so send him with me as support, verifying me. Indeed, I fear that they will deny me."
Aur mer bhai haroon ( alh-e-salam ) mujh say boht ziyada faseeh zaban wala hai tu ussay bhi mera madadgar bana ker meray sath bhej kay woh mujhay sacha manay mujhay to khof hai kay woh sab mujhay jhutla den gay.
اور میرے بھائی ہارون کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے ۔ ( ٢٢ ) اس لیے ان کو بھی میرے ساتھ مددگار بنا کر بھیج دیجیے کہ وہ میری تائید کریں ۔ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے ۔
اور میرا بھائی ہارون اس کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے تو اسے میری مدد کے لیے رسول بنا ، کہ میری تصدیق کرے مجھے ڈر ہے کہ وہ ( ف۹۲ ) مجھے جھٹلائیں گے ،
اور میرا بھائی ہارون ( علیہ السلام ) مجھ سے زیادہ زبان آور ہے ، اسے میرے ساتھ مددگار کے طور پر بھیج تاکہ وہ میری تائید کرے ، مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے ۔
اور میرے بھائی ہارون ( علیہ السلام ) ، وہ زبان میں مجھ سے زیادہ فصیح ہیں سو انہیں میرے ساتھ مددگار بنا کر بھیج دے کہ وہ میری تصدیق کر سکیں میں اس بات سے ( بھی ) ڈرتا ہوں کہ ( وہ ) لوگ مجھے جھٹلائیں گے