Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَاسۡتَكۡبَرَ هُوَ وَجُنُوۡدُهٗ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ وَظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ اِلَـيۡنَا لَا يُرۡجَعُوۡنَ‏ ﴿39﴾
اس نے اور اس کے لشکروں نے ناحق طریقے پر ملک میں تکبر کیا اور سمجھ لیا کہ وہ ہماری جانب لوٹائے ہی نہ جائیں گے ۔
و استكبر هو و جنوده في الارض بغير الحق و ظنوا انهم الينا لا يرجعون
And he was arrogant, he and his soldiers, in the land, without right, and they thought that they would not be returned to Us.
Uss ney aur uss kay lashkar ney na-haq tareeqay per mulk mein takabbur kiya aur samajh liya kay woh humari janib lotaye hi na jayen gay.
غرض یہ کہ اس نے اور اس کے لشکروں نے زمین میں ناحق گھمنڈ کیا ، اور یہ سمجھ بیٹھے کہ انہیں ہمارے پاس واپس نہیں لایا جائے گا ۔
اور اس نے اور اس کے لشکریوں نے زمین میں بےجا بڑائی چاہی ( ف۱۰٤ ) اور سمجھے کہ انھیں ہماری طرف پھرنا نہیں ،
اس نے اور اس کے لشکروں نے زمین میں بغیر کسی حق کے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا 54 اور سمجھے کہ انہیں کبھی ہماری طرف پلٹنا نہیں ہے ۔ 55
اور اس ( فرعون ) نے خود اور اس کی فوجوں نے ملک میں ناحق تکبّر و سرکشی کی اور یہ گمان کر بیٹھے کہ وہ ہماری طرف نہیں لوٹائے جائیں گے
سورة القصص حاشیہ نمبر : 54 یعنی بڑائی کا حق تو اس کائنات میں صرف اللہ رب العالمین کو ہے ، مگر فرعون اور اس کے لشکر زمین کے ایک ذرا سے خطے میں تھوڑا سا اقتدار پاکر یہ سمجھ بیٹھے کہ یہاں بڑے بس وہی ہیں ۔ سورة القصص حاشیہ نمبر : 55 یعنی انہوں نے اپنے آپ کو غیر مسؤل سمجھ لیا اور یہ فرض کر کے خود مختارانہ کام کرنے لگے کہ انہیں جاکر کسی کے سامنے جواب دہی نہیں کرنی ہے ۔