Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
فَاَخَذۡنٰهُ وَجُنُوۡدَهٗ فَنَبَذۡنٰهُمۡ فِى الۡيَمِّ‌ۚ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿40﴾
بالآخر ہم نے اسے اوراس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور دریا برد کر دیا اب دیکھ لے کہ ان گنہگاروں کا انجام کیسا کچھ ہوا؟
فاخذنه و جنوده فنبذنهم في اليم فانظر كيف كان عاقبة الظلمين
So We took him and his soldiers and threw them into the sea. So see how was the end of the wrongdoers.
Bil-aakhir hum ney ussay aur uss kay lashkaron ko pakar liya aur darya burd ker diya abb dekh ley kay unn gunehgaaron ka anjam kaisa kuch hua?
اس لیے ہم نے اس کا اور اس کے لشکروں کو پکڑ میں لے کر سمندر میں پھینک دیا ۔ اب دیکھ لو کہ ظالموں کا انجام کیسا ہوا ۔
تو ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں پھینک دیا ( ف۱۰۵ ) تو دیکھو کیسا انجام ہوا ستمگاروں کا ،
آخرکار ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سمندر میں پھینک دیا ۔ 56 اب دیکھ لو کہ ان ظالموں کا کیسا انجام ہوا ۔
سو ہم نے اس کو اور اس کی فوجوں کو ( عذاب میں ) پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا ، تو آپ دیکھئے کہ ظالموں کا انجام کیسا ( عبرت ناک ) ہوا
سورة القصص حاشیہ نمبر : 56 ان الفاظ میں اللہ تعالی نے ان کے جھوٹے تکبر کے مقابلے میں ان کی بے حقیقی اور ہیچ میرزی کی تصویر کھینچ دی ہے ، وہ اپنے آپ کو بڑی چیز سمجھ بیٹھے تھے ، مگر جب وہ مہلت جو خدا نے ان کو راہ راست پر آنے کے لیے دی تھی ختم ہوگئی تو انیہں اس طرح اٹھا کر سمندر میں پھینک دیا گیا جیسے کوڑا کرکٹ پھینکا جاتا ہے ۔