Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَجَعَلۡنٰهُمۡ اَٮِٕمَّةً يَّدۡعُوۡنَ اِلَى النَّارِ‌ۚ وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ لَا يُنۡصَرُوۡنَ‏ ﴿41﴾
اور ہم نے انہیں ایسے امام بنا دیئے کہ لوگوں کو جہنم کی طرف بلائیں اور روز قیامت مطلق مدد نہ کئے جائیں ۔
و جعلنهم اىمة يدعون الى النار و يوم القيمة لا ينصرون
And We made them leaders inviting to the Fire, and on the Day of Resurrection they will not be helped.
Aur hum ney unhen aisay imam bana diyey kay logon ko jahannum ki taraf bulayen aur roz-e-qayamat mutlaq madad na kiye jayen.
ہم نے انہیں قائد بنایا تھا جو لوگوں کو دوزخ کی طرف بلاتے تھے ، اور قیامت کے دن ان کو کسی کی مدد نہیں پہنچے گی ۔
اور انھیں ہم نے ( ف۱۰٦ ) دوزخیوں کا پیشوا بنایا کہ آگ کی طرف بلاتے ہیں ( ف۱۰۷ ) اور قیامت کے دن ان کی مدد نہ ہوگی ،
ہم نے انہیں جہنم کی طرف دعوت دینے والے پیش رو بنا دیا 57 اور قیامت کے روز وہ کہیں سے کوئی مدد نہ پا سکیں گے ۔
اور ہم نے انہیں ( دوزخیوں کا ) پیشوا بنا دیا کہ وہ ( لوگوں کو ) دوزخ کی طرف بلاتے تھے اور قیامت کے دن ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی
سورة القصص حاشیہ نمبر : 57 یعنی وہ بعد کی نسلوں کے لیے ایک مثال قائم کر گئے ہیں کہ ظلم یوں کیا جاتا ہے ، انکار حق پر ڈٹ جانے اور آخر وقت تک ڈٹے رہنے کی شان یہ ہوتی ہے ، اور صداقت کے مقابلے میں باطل پر لوگ ایسے ایسے ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں ۔ یہ سب راستے دنیا کو دکھا کر وہ جہنم کی طرف جا چکے ہیں اور ان کے اخلاف اب انہی کے نقش قدم پر چل کر اسی منزل کے رخ لپکے جارہے ہیں ۔