Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَرَبُّكَ يَعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوۡرُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ‏ ﴿69﴾
ان کے سینے جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں آپ کا رب سب کچھ جانتا ہے ۔
و ربك يعلم ما تكن صدورهم و ما يعلنون
And your Lord knows what their breasts conceal and what they declare.
Unn kay seenay jo kuch chupatay aur jo kuch zahir kertay hain aap ka rab sab kuch janta hai.
اور تمہارا پروردگار ان باتوں کو بھی جانتا ہے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں ، اور ان باتوں کو بھی جو یہ کھلم کھلا کرتے ہیں ۔
اور تمہارا رب جانتا ہے جو ان کے سینوں میں چھپا ہے ( ف۱۷٤ ) اور جو ظاہر کرتے ہیں ( ف۱۷۵ )
تیرا رب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ یہ ظاہر کرتے ہیں ۔ 91
اور آپ کا رب ان ( تمام باتوں ) کو جانتا ہے جو ان کے سینے ( اپنے اندر ) چھپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ وہ آشکار کرتے ہیں ۔
سورة القصص حاشیہ نمبر : 91 اس سلسلہ کلام میں یہ بات جس مقصد کے لیے ارشاد فرمائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ ایک شخص یا گروہ دنیا میں لوگوں کے سامنے یہ دعوی کرسکتا ہے کہ جس گمراہی کو اس نے اختیار کیا ہے اس کی صحت پر وہ بڑے معقول وجوہ سے مطمئن ہے ، اور اس کے خلاف جو دلائل دیے گئے ہیں ان سے فی الحقیقت اس کا اطمینان نہیں ہوا ہے ، اور اس گمراہی کو اس نے کسی برے جذبے سے نہیں بلکہ خاص نیک نیتی کے ساتھ اختیار کیا ہے اور اس کے سامنے کبھی کوئی ایسی چیز نہیں آئی ہے جس سے اس کی غلطی اس پر واضح ہو ۔ لیکن اللہ کے سامنے اس کی یہ بات نہیں چل سکتی ۔ وہ صرف ظاہری کو نہیں دیکھتا ، اس کے سامنے تو آدمی کے دل و دماغ کا ایک ایک گوشہ کھلا ہوا ہے ، وہ اس کے علم اور احساسات اور جذبات اور خواہشات اور نیت اور ضمیر ، ہر چیز کو براہ راست جانتا ہے ، اس کو معلوم ہے کہ کس شخص کو کس کس وقت کن ذرائع سے تنبیہ ہوئی ، کن کن راستوں سے حق پہنچا ، کس کس طریقے سے باطل کا باطل ہونا اس پر کھلا ، اور پھر وہ اصل محرکات کیا تھے جن کی بنا پر اس نے اپنی گمراہی کو ترجیح دی اور حق سے منہ موڑا ۔