Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَابۡتَغِ فِيۡمَاۤ اٰتٰٮكَ اللّٰهُ الدَّارَ الۡاٰخِرَةَ‌ وَلَا تَنۡسَ نَصِيۡبَكَ مِنَ الدُّنۡيَا‌ وَاَحۡسِنۡ كَمَاۤ اَحۡسَنَ اللّٰهُ اِلَيۡكَ‌ وَلَا تَبۡغِ الۡـفَسَادَ فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡمُفۡسِدِيۡنَ‏ ﴿77﴾
اور جو کچھ تجھے اللہ تعالٰی نے دے رکھا ہے اس میں سے آخرت کے گھر کی تلاش بھی رکھ اور اپنے دنیوی حصے کو بھی نہ بھول اورجیسے کہ اللہ تعالٰی نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے تو بھی اچھا سلوک کر اور ملک میں فساد کا خواہاں نہ ہو یقین مان کہ اللہ مفسدوں کو ناپسند رکھتا ہے ۔
و ابتغ فيما اتىك الله الدار الاخرة و لا تنس نصيبك من الدنيا و احسن كما احسن الله اليك و لا تبغ الفساد في الارض ان الله لا يحب المفسدين
But seek, through that which Allah has given you, the home of the Hereafter; and [yet], do not forget your share of the world. And do good as Allah has done good to you. And desire not corruption in the land. Indeed, Allah does not like corrupters."
Aur jo kuch Allah Taalaa ney tujhay dey rakha hai uss mein say aakhirat kay ghar ki talash bhi rakh aur apnay dunyawi hissay ko bhi na bhool aur jesay Allah ney teray sath ehsan kiya hai tu bhi acha salook ker aur mulk mein fasad ka khuwan na ho yaqeen maan kay Allah mufsidon ko na pasand rakhta hai.
اور اللہ نے تمہیں جو کچھ دے رکھا ہے اس کے ذریعے آخرت والا گھر بنانے کی کوشش کرو ۔ ( ٤٣ ) اور دنیا میں سے بھی اپنے حصے کو نظر انداز نہ کرو ۔ ( ٤٤ ) اور جس طرح اللہ نے تم پر احسان کیا ہے تم بھی ( دوسروں پر ) احسان کرو ۔ ( ٤٥ ) اور زمین میں فساد مچانے کی کوشش نہ کرو ۔ یقین جانو اللہ فساد مچانے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔
اور جو مال تجھے اللہ نے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر طلب کر ( ف۱۹٤ ) اور دنیا میں اپنا حصہ نہ بھول ( ف۱۹۵ ) اور احسان کر ( ف۱۹٦ ) جیسا اللہ نے تجھ پر احسان کیا اور ( ف۱۹۷ ) زمین میں فساد نہ چاه بیشک اللہ فسادیوں کو دوست نہیں رکھتا ،
جو مال اللہ نے تجھے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر بنانے کی فکر کر اور دنیا میں سے بھی اپنا حصہ فراموش نہ کر ۔ احسان کر جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے اور زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش نہ کر ، اللہ مفسدوں کو پسند نہیں کرتا ۔
اور تو اس ( دولت ) میں سے جو اللہ نے تجھے دے رکھی ہے آخرت کا گھر طلب کر ، اور دنیا سے ( بھی ) اپنا حصہ نہ بھول اور تو ( لوگوں سے ویسا ہی ) احسان کر جیسا احسان اللہ نے تجھ سے فرمایا ہے اور ملک میں ( ظلم ، ارتکاز اور استحصال کی صورت میں ) فساد انگیزی ( کی راہیں ) تلاش نہ کر ، بیشک اللہ فساد بپا کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا