Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
قَالَ رَبِّ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ غُلٰمٌ وَّقَدۡ بَلَغَنِىَ الۡكِبَرُ وَامۡرَاَتِىۡ عَاقِرٌ‌ؕ قَالَ كَذٰلِكَ اللّٰهُ يَفۡعَلُ مَا يَشَآءُ‏ ﴿40﴾
کہنے لگے اے میرے رب! میرے باں بچہ کیسے ہوگا؟ میں بالکل بوڑھا ہوگیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے ، فرمایااسی طرح اللہ تعالٰی جو چاہے کرتا ہے ۔
قال رب انى يكون لي غلم و قد بلغني الكبر و امراتي عاقر قال كذلك الله يفعل ما يشاء
He said, "My Lord, how will I have a boy when I have reached old age and my wife is barren?" The angel said, "Such is Allah ; He does what He wills."
Kehney lagay aey meray rab! Meray haan bacha kaisay hoga? Mein bilkul boorha hogaya hun aur meri biwi baanjh hai farmaya issi tarah Allah jo chahaye kerta hai.
زکریا نے کہا : یا رب ! میرے یہاں لڑکا کس طرح پیدا ہوگا جبکہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے ؟ ( ١٥ ) اللہ نے کہا : اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔
بولا اے میرے رب میرے لڑکا کہاں سے ہوگا مجھے تو پہنچ گیا بڑھا پا ( ف۸۲ ) اور میری عورت بانجھ ( ف۸۳ ) فرمایا اللہ یوں ہی کرتا ہے جو چاہے ( ف۸٤ )
زکریّا نے کہا پروردگار! میرے ہاں لڑکا کہاں سے ہوگا ، میں تو بہت بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے ۔ جواب ملا ایسا ہی ہوگا ، 40 اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔
۔ ( زکریاعلیہ السلام نے ) عرض کیا: اے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہو گا؟ درآنحالیکہ مجھے بڑھاپا پہنچ چکا ہے اور میری بیوی ( بھی ) بانجھ ہے ، فرمایا: اسی طرح اﷲ جو چاہتا ہے کرتا ہے
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :40 یعنی تیرے بڑھاپے اور تیری بیوی کے بانجھ پن کے باوجود اللہ تجھے بیٹا دے گا ۔