Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
وَلَيَـعۡلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَلَيَـعۡلَمَنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ‏ ﴿11﴾
جو لوگ ایمان لائے اللہ انہیں بھی ظاہر کر کے رہے گا اور منافقوں کو بھی ظاہر کر کے رہے گا ۔
و ليعلمن الله الذين امنوا و ليعلمن المنفقين
And Allah will surely make evident those who believe, and He will surely make evident the hypocrites.
Jo log eman laye Allah unhen bhi zahir ker kay rahey ga aur munafiqon ko bhi zahir ker kay rahey ga.
اور اللہ تعالیٰ ضرور معلوم کر کے رہے گا کہ کون لوگ ایمان لائے ہیں اور وہ ضرور معلوم کر کے رہے گا کہ کون لوگ منافق ہیں ۔ ( ٦ )
اور ضرور اللہ ظاہر کردے گا ایمان والوں کو ( ف۲٤ ) اور ضرور ظاہر کردے گا منافقوں کو ( ف۲۵ )
اور اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہی ہے کہ ایمان لانے والے کون ہیں اور منافق کون ۔ 16
اور اللہ ضرور ایسے لوگوں کو ممتاز فرما دے گا جو ( سچے دل سے ) ایمان لائے ہیں اور منافقوں کو ( بھی ) ضرور ظاہر کر دے گا
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 16 یعنی اللہ آزمائش کے مواقع اس لیے بار بار لاتا ہے تاکہ مومنوں کے ایمان اور منافقوں کے نفاق کا حال کھل جائے اور جس کے اندر جو کچھ بھی چھپا ہوا ہے وہ سامنے آجائے ، یہی بات سورہ آل عمران میں فرمائی گئی ہے کہ مَا كَانَ اللّٰهُ لِيَذَرَ الْمُؤْمِنِيْنَ عَلٰي مَآ اَنْتُمْ عَلَيْهِ حَتّٰى يَمِيْزَ الْخَبِيْثَ مِنَ الطَّيِّبِ ( آیت 179 ) اللہ مومنوں کو ہرگز اس حالت میں رہنے دینے والا نہیں ہے جس میں تم اس وقت ہو ( کہ صادق الایمان اور منافق سب ملے جلے ہیں ) وہ پاک لوگوں کو ناپاک لوگوں سے الگ نمایاں کر کے رہے گا ۔