Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَانْظُرُوۡا كَيۡفَ بَدَاَ الۡخَـلۡقَ‌ ثُمَّ اللّٰهُ يُنۡشِئُ النَّشۡاَةَ الۡاٰخِرَةَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‌ۚ‏ ﴿20﴾
کہہ دیجئے! کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو تو سہی کہ کس طرح اللہ تعالٰی نے ابتداءً پیدائش کی ۔ پھر اللہ تعالٰی ہی دوسری نئی پیدائش کرے گا ، اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔
قل سيروا في الارض فانظروا كيف بدا الخلق ثم الله ينش النشاة الاخرة ان الله على كل شيء قدير
Say, [O Muhammad], "Travel through the land and observe how He began creation. Then Allah will produce the final creation. Indeed Allah , over all things, is competent."
Keh dijiye! kay zamin mein chal phir ker dekho to sahi kay kiss tarah Allah Taalaa ney ibtida’an pedaeesh ki. Phir Allah Taalaa hi doosri naee pedaeesh keray ga Allah Taalaa her cheez per qadir hai.
کہو کہ : ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ اللہ نے کس طرح مخلوق کو شروع میں پیدا کیا ، پھر اللہ ہی آخرت والی مخلوق کو بھی اٹھا کھڑا کرے گا ۔ یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
تم فرماؤ زمین میں سفر کرکے دیکھو ( ف٤٤ ) اللہ کیونکر پہلے بناتا ہے ( ف٤۵ ) پھر اللہ دوسری اٹھان اٹھاتا ہے ( ف٤٦ ) بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،
ان سے کہو کہ زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ اس نے کس طرح خلق کی ابتدا کی ہے ، پھر اللہ بار دیگر بھی زندگی بخشے گا ۔ یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ 33
فرما دیجئے: تم زمین میں ( کائناتی زندگی کے مطالعہ کے لئے ) چلو پھرو ، پھر دیکھو ( یعنی غور و تحقیق کرو ) کہ اس نے مخلوق کی ( زندگی کی ) ابتداء کیسے فرمائی پھر وہ دوسری زندگی کو کس طرح اٹھا کر ( ارتقاء کے مراحل سے گزارتا ہوا ) نشو و نما دیتا ہے ۔ بیشک اللہ ہر شے پر بڑی قدرت رکھنے والا ہے
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 33 یعنی جب خدا کی کاریگری سے بار اول کی تخلیق کا تم خود مشاہدہ کر رہے ہو تو تمہیں سمجھنا چاہیے کہ اسی خدا کی کاریگری سے بار دیگر بھی تخلیق ہوگی ۔ ایسا کرنا اس کی قدرت سے باہر نہیں ہے اور نہ ہوسکتا ہے ۔