Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
وَمَاۤ اَنۡـتُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِى السَّمَآءِ‌ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏ ﴿22﴾
تم نہ تو زمین میں اللہ تعالٰی کو عاجز کر سکتے ہو نہ آسمان میں ، اللہ تعالٰی کے سوا تمہارا کوئی والی ہے نہ مددگار ۔
و ما انتم بمعجزين في الارض و لا في السماء و ما لكم من دون الله من ولي و لا نصير
And you will not cause failure [to Allah ] upon the earth or in the heaven. And you have not other than Allah any protector or any helper.
Tum na to zamin mein Allah Taalaa ko aajiz ker saktay ho na aasman mein Allah Taalaa kay siwa tumhara koi waali hai na madadgaar.
اور تم نہ زمین میں ( اللہ کو ) عاجز کرسکتے ہو ، اور نہ آسمان میں ، اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی رکھوالا ہے ، اور نہ کوئی مددگار ۔
اور نہ تم زمین میں ( ف٤۹ ) قابو سے نکل سکو اور نہ آسمان میں ( ف۵۰ ) اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی کام بنانے والا اور نہ مددگار ،
تم نہ زمین میں عاجز کرنے والے ہو نہ آسمان میں ، 34 اور اللہ سے بچانے والا کوئی سرپرست اور مددگار تمہارے لیے نہیں ہے35 ۔ ؏۲
اور نہ تم ( اللہ کو ) زمین میں عاجز کرنے والے ہو اور نہ آسمان میں اور نہ تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 34 یعنی تم کسی ایسی جگہ بھاگ کر نہیں جاسکتے جہاں اللہ کی گرفت سے بچ نکلو ، خواہ تم زمین کی تہوں میں کہیں اتر جاؤ یا آسمان کی بلندیوں میں پہنچ جاؤ ، بہرحال تمہیں ہر جگہ سے پکڑ کر لایا جائے گا اور اپنے رب کے سامنے تم حاضر کردیے جاؤ گے ۔ یہی بات سورہ رحمن میں جنوں اور انسانوں کو خطاب کرتے ہوئے چیلنج کے انداز میں فرمائی گئی ہے کہ تم خدا کی خدائی سے اگر نکل سکتے ہو تو ذرا نکل کر دکھاؤ ، اس سے نکلنے کے لیے زور چاہیے اور وہ زور تمہیں حاصل نہیں ہے ، اس لیے تم ہرگز نہیں نکل سکتے ۔ يٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْـطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ فَانْفُذُوْا ۭ لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ ( آیت 33 ) سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 35 یعنی نہ تمہارا اپنا زور اتنا ہے کہ خدا کی پکڑ سے بچ جاؤ ، اور نہ تمہارا کوئی ولی و سرپرست یا مددگار ایسا زور آور ہے کہ خدا کے مقابلے میں تمہیں پناہ دے سکے اور اس کے مواخذہ سے تمہیں بچا لے ۔ ساری کائنات میں کسی کی یہ مجال نہیں ہے کہ جن لوگوں نے کفر و شرک کا ارتکاب کیا ہے ، جنہوں نے احکام خداوندی کے آگے جھکنے سے انکار کیا ہے ، جنہوں نے جرات و جسارت کے ساتھ خدا کی نافرمانیاں کی ہیں اور اس کی زمین میں ظلم و فساد کے طوفان اٹھائے ہیں ، ان کا حمایتی بن کر اٹھ سکے اور خدا کے فیصلہ عذاب کو ان پر نافذ ہونے سے روک سکے ، یا خدا کی عدالت میں یہ کہنے کی ہمت کرسکے کہ یہ میرے ہیں اس لیے جو کچھ بھی انہوں نے کیا ہے اسے معاف کردیا جائے ۔