Surah

Information

Surah ID #29
Total Verses 69 Ayaat
Rukus 7
Sajdah 0
Actual Order #85
Classification Makkan
Revelation Location & Period Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
Surah 29: Al-Ankabut Ayat #35
وَلَقَد تَّرَكۡنَا مِنۡهَاۤ اٰيَةًۢ بَيِّنَةً لِّـقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ‏ ﴿35﴾
And We have certainly left of it a sign as clear evidence for a people who use reason.
البتہ ہم نے اس بستی کو صریح عبرت کی نشانی بنا دیا ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں ۔

More translations & tafseer

و لقد تركنا منها اية بينة لقوم يعقلون
And We have certainly left of it a sign as clear evidence for a people who use reason.
Albaata hum ney uss basti ko sareeh ibrat ki nishani bana diya unn logon kay liye jo aqal rakhtay hain.
اور ہم نے اس بستی کی کچھ کھلی نشانی ان لوگوں کے لیے چھوڑ دی ہے جو سمجھ سے کام لیں ۔ ( ١٥ )
اور بیشک ہم نے اس سے روشن نشانی باقی رکھی عقل والوں کے لیے ( ف۸٦ )
اور ہم نے اس بستی کی ایک کھلی نشانی چھوڑ دی ہے 59 ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔ 60
اور بیشک ہم نے اس بستی سے ( ویران مکانوں کو ) ایک واضح نشانی کے طور پر عقل مند لوگوں کے لئے برقرار رکھا
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 59 اس کھلی نشانی سے مراد ہے بحیرہ مردار جسے بحر لوط بھی کہا جاتا ہے ، قرآن مجید میں متعدد مقامات پر کفار مکہ کو خطاب کر کے فرمایا گیا ہے کہ اس ظالم قوم پر اس کے کرتوتوں کی بدولت جو عذاب آیا تھا اس کی ایک نشانی آج بھی شاہراہ عام پر موجود ہے جسے تم شام کی طرف اپنے تجارتی سفروں میں جاتے ہوئے شب و روز دیکھتے ہو ۔ وَاِنَّهَا لَبِسَبِيْلٍ مُّقِيْمٍ ( الحجر ) اور وَاِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَيْهِمْ مُّصْبِحِيْنَ ۔ وَبِالَّيْلِ ۔ ( الصافات ) موجودہ زمانے میں یہ بات قریب قریب یقین کے ساتھ تسلیم کی جارہی ہے کہ بحیرہ مردار کا جنوبی حصہ ایک ہولناک زلزلہ کی وجہ سے زمین میں دھنس جانے کی بدولت وجود میں آیا ہے اور اسی دھنسے ہوئے حصے میں قوم لوط کا مرکزی شہر سدوم ( Sodom ) واقع تھا ۔ اس حصے میں پانی کے نیچے کچھ ڈوبی ہوئی بستیوں کے آثار بھی پائے جاتے ہیں ۔ حال میں جدید آلات غوطہ زنی کی مدد سے یہ کوشش شروع ہوئی ہے کہ کچھ لوگ نیچے جاکر ان آثار کی جستجو کریں ۔ لیکن ابھی تک ان کوششوں کے نتائج سامنے نہیں آئے ہیں ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ شعراء حاشیہ 114 ) سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 60 عمل قوم لوط کی شرعی سزا کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلدو دوم الاعراف ، حاشیہ 68 ۔