Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَتۡهُمُ الرَّجۡفَةُ فَاَصۡبَحُوۡا فِىۡ دَارِهِمۡ جٰثِمِيۡنَ‏ ﴿37﴾
پھر بھی انہوں نے انہیں جھٹلایا آخر انہیں زلزلے نے پکڑ لیا اور وہ اپنے گھروں میں بیٹھے کے بیٹھے مردہ ہو کر رہ گئے ۔
فكذبوه فاخذتهم الرجفة فاصبحوا في دارهم جثمين
But they denied him, so the earthquake seized them, and they became within their home [corpses] fallen prone.
Phir bhi unhon ney unhen jhutlaya aakhirish unhen zalzalay ney pakar liya aur woh apnay gharon mein bethay kay bethay murda ho ker reh gaye.
پھر ہوا یہ کہ ان لوگوں نے شعیب کو جھٹلایا ، چنانچہ زلزلے نے ان کو آپکڑا ، اور وہ اپنے گھر میں اوندھے پڑے رہ گئے ۔ ( ١٦ )
تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انھیں زلزلے نے آلیا تو صبح اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے ( ف۸۸ )
مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا ۔ 63آخرکار ایک سخت زلزلے نے انہیں آلیا اور وہ اپنے گھروں میں 64 پڑے کے پڑے رہ گئے ۔
تو انہوں نے شعیب ( علیہ السلام ) کو جھٹلا ڈالا پس انہیں ( بھی ) زلزلہ ( کے عذاب ) نے آپکڑا ، سو انہوں نے صبح اس حال میں کی کہ اپنے گھروں میں اوندھے منہ ( مُردہ ) پڑے تھے
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 63 یعنی اس بات کو تسلیم نہ کیا کہ حضرت شعیب اللہ کے رسول ہیں ، اور یہ تعلیم جو وہ دے رہے ہیں یہ اللہ تعالی کی طرف سے ہے ، اور اس کو نہ ماننے کا نتیجہ انہیں عذاب الہی کی شکل میں بھگتنا ہوگا ۔ سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 64 گھر سے مراد وہ پورا علاقہ ہے جس میں یہ قوم رہتی تھی ۔ ظاہر ہے کہ جب ایک پوری قوم کا ذکر ہورہا ہو تو اس کا گھر اس کا ملک ہی ہوسکتا ہے ۔