Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
وَقَارُوۡنَ وَفِرۡعَوۡنَ وَهَامٰنَ‌ وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مُّوۡسٰى بِالۡبَيِّنٰتِ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَمَا كَانُوۡا سٰبِقِيۡنَ ‌ ۖ ‌ ۚ‏ ﴿39﴾
اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی ، ان کے پاس حضرت موسیٰ ( علیہ السلام ) کھلے کھلے معجزے لے کر آئے تھے پھر بھی انہوں نے زمین میں تکبر کیا لیکن ہم سے آگے بڑھنے والے نہ ہو سکے ۔
و قارون و فرعون و هامن و لقد جاءهم موسى بالبينت فاستكبروا في الارض و ما كانوا سبقين
And [We destroyed] Qarun and Pharaoh and Haman. And Moses had already come to them with clear evidences, and they were arrogant in the land, but they were not outrunners [of Our punishment].
Aur qaroon aur firaon aur haamaan ko bhi unn kay pass hazrat musa ( alh-e-salam ) khulay khulay moajzzay ley ker aaye thay phir bhi unhon ney zamin mein takabbur kiya lekin hum say aagay barhney walay na ho sakay.
اور قارون ، فرعون اور ہامان کو بھی ہم نے ہلاک کیا ( ١٩ ) موسیٰ ان کے پاس روشن دلیلیں لے کر آئے تھے ، مگر انہوں نے زمین میں تکبر سے کام لیا ، اور وہ ( ہم سے ) جیت نہ سکے ۔
اور قارون اور فرعون اور ہامان کو ( ف۹۳ ) اور بیشک ان کے پاس موسیٰ روشن نشانیاں لے کر آیا تو انہوں نے زمین میں تکبر کیا اور وہ ہم سے نکل کر جانے والے نہ تھے ( ف۹٤ )
اور قارون و فرعون و ہامان کو ہم نے ہلاک کیا ۔ موسی ( علیہ السلام ) ان کے پاس بینات لے کر آیا مگر انہوں نے زمین میں اپنی بڑائی کا زعم کیا حالانکہ وہ سبقت لے جانے والے نہ تھے ۔ 67
اور ( ہم نے ) قارون اور فرعون اور ہامان کو ( بھی ہلاک کیا ) اور بیشک موسٰی ( علیہ السلام ) ان کے پاس واضح نشانیاں لے کر آئے تھے تو انہوں نے ملک میں غرور و سرکشی کی اور وہ ( ہماری گرفت سے ) آگے بڑھ جانے والے نہ تھے
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 67 یعنی بھاگ کر اللہ کی گرفت سے بچ نکلنے والے نہ تھے ۔ اللہ کی تدبیروں کو ناکام کر دینے کی طاقت نہ رکھتے تھے ۔