سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 74 یعنی اللہ کو ان سب چیزوں کی حقیقت خوب معلوم ہے جنہیں یہ لوگ معبود بنائے بیٹھے ہیں اور مدد کے لیے پکارتے ہیں ۔ ان کے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے ۔ طاقت کا مالک صرف اللہ ہی ہے اور اسی کی تدبیر و حکمت اس کائنات کا نظام چلا رہی ہے ۔
ایک دوسرا ترجمہ اس آیت کا یہ بھی ہوسکتا ہے: اللہ خوب جانتا ہے کہ اسے چھوڑ کر جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کچھ بھی نہیں ہیں ( یعنی بے حقیقت ہیں ) اور عزیز و حکیم بس وہی ہے ۔