Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
يَوۡمَ يَغۡشٰٮهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ فَوۡقِهِمۡ وَمِنۡ تَحۡتِ اَرۡجُلِهِمۡ وَيَقُوۡلُ ذُوۡقُوۡا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿55﴾
اس دن انکے اوپر تلے سے انہیں عذاب ڈھانپ رہا ہوگا اور اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ اب اپنے ( بد ) اعمال کا مزہ چھکو ۔
يوم يغشىهم العذاب من فوقهم و من تحت ارجلهم و يقول ذوقوا ما كنتم تعملون
On the Day the punishment will cover them from above them and from below their feet and it is said, "Taste [the result of] what you used to do."
Uss din unn kay upper talay say unhen azab dhaanp raha hoga aur Allah Taalaa farmaye ga kay abb apnay ( bad ) aemaal ka maza chakho.
اس دن جب عذاب ان پر اوپر سے بھی چھا جائے گا ، اور ان کے پاؤں کے نیچے سے بھی ، اور کہے گا کہ : چکھو ان کاموں کا مزہ جو تم کیا کرتے تھے ۔
جس دن انھیں ڈھانپے گا عذاب ان کے اوپر اور ان کے پاؤں کے نیچے سے اور فرمائے گا چکھو اپنے کیے کا مزہ ( ف۱۳۵ )
۔ ( اور انہیں پتہ چلے گا ) اس روز جبکہ عذاب انہیں اوپر سے بھی ڈھانک لے گا اور پاؤں کے نیچے سےبھی اور کہے گا کہ اب چکھو مزا ان کرتوتوں کا جو تم کرتے تھے ۔
جس دن عذاب انہیں ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے ڈھانپ لے گا تو ارشاد ہوگا: تم ان کاموں کا مزہ چکھو جو تم کرتے تھے