Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
اَللّٰهُ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ وَيَقۡدِرُ لَهٗ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏ ﴿62﴾
اللہ تعالٰی اپنے بندوں میں سے جسے چاہے فراخ روزی دیتا ہے اور جسے چاہے تنگ یقیناً اللہ تعالٰی ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔
الله يبسط الرزق لمن يشاء من عباده و يقدر له ان الله بكل شيء عليم
Allah extends provision for whom He wills of His servants and restricts for him. Indeed Allah is, of all things, Knowing.
Allah Taalaa apnay bandon mein say jissay chahaye farakh rozi deta hai aur jissay chahaye tang. Yaqeenan Allah Taalaa her cheez ka jannay wala hai.
اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے ، رزق میں کشادگی کردیتا ہے ، اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگی کردیتا ہے ، یقینا اللہ ہر چیز کا مکمل علم رکھتا ہے ۔
اللہ کشادہ کرتا ہے رزق اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے جس کے لیے چاہے ، بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے ،
اللہ ہی ہے جو اپنےبندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کرتا ہے ، یقینا اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔
اﷲ اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ فرما دیتا ہے ، اور جس کے لئے ( چاہتا ہے ) تنگ کر دیتا ہے ، بیشک اﷲ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے