Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
فَاِذَا رَكِبُوۡا فِى الۡفُلۡكِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَ ۚ فَلَمَّا نَجّٰٮهُمۡ اِلَى الۡبَـرِّ اِذَا هُمۡ يُشۡرِكُوۡنَۙ‏ ﴿65﴾
پس یہ لوگ جب کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ تعالٰی ہی کو پکارتے ہیں اس کے لئے عبادت کو خالص کرکے پھر جب وہ انہیں خشکی کی طرف بچا لاتا ہے تو اسی وقت شرک کرنے لگتے ہیں ۔
فاذا ركبوا في الفلك دعوا الله مخلصين له الدين فلما نجىهم الى البر اذا هم يشركون
And when they board a ship, they supplicate Allah , sincere to Him in religion. But when He delivers them to the land, at once they associate others with Him
Pus yeh log jab kashti mein sawar hotay hain to Allah Taalaa hi ko pukartay hain uss kay liye ibadat ko khalis ker kay phir jab woh enhen khuski ki taraf bacha laata hai to ussi waqt shirk kerney lagtay hain.
چنانچہ جب یہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ کو اس طرح پکارتے ہیں کہ ان کا اعتقاد خالص اسی پر ہوتا ہے ۔ ( ٣٦ ) پھر جب وہ انہیں بچا کر خشکی پر لے آتا ہے تو فورا شرک کرنے لگتے ہیں ۔
پھر جب کشتی میں سوار ہوتے ہیں ( ف۱۵۲ ) اللہ کو پکارتے ہیں ایک اسی عقیدہ لاکر ( ف۱۵۳ ) پھر جب وہ انھیں خشکی کی طرف بچا لاتا ہے ( ف۱۵٤ ) جبھی شرک کرنے لگتے ہیں ( ف۱۵۵ )
جب یہ لوگ کشتی پر سوار ہوتے ہیں تو اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اس سے دعا مانگتے ہیں ، پھر جب وہ انہیں بچا کر خشکی پر لے آتا ہے تو یکایک یہ شرک کرنے لگتے ہیں
پھر جب وہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو ( مشکل وقت میں بتوں کو چھوڑ کر ) صرف اﷲ کو اس کے لئے ( اپنا ) دین خالص کرتے ہوئے پکارتے ہیں ، پھر جب اﷲ انہیں بچا کر خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو اس وقت وہ ( دوبارہ ) شرک کرنے لگتے ہیں