Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
لِيَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡۙۚ وَلِيَتَمَتَّعُوۡا‌فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿66﴾
تاکہ ہماری دی ہوئی نعمتوں سے مکرتے رہیں اور برتتے رہیں ابھی ابھی پتہ چل جائے گا ۔
ليكفروا بما اتينهم و ليتمتعوا فسوف يعلمون
So that they will deny what We have granted them, and they will enjoy themselves. But they are going to know.
Takay humari di hui nematon say mukartay rahen aur barattay rahen. Abhi abhi pata chal jayega.
ط کرلیں یہ لوگ ناشکری اس نعمت کی جو ہم نے ان کو دی ہے ، اور اڑالیں کچھ مزے ۔ پھر وہ وقت دور نہیں جب انہیں سب پتہ چل جائے گا ۔
کہ ناشکری کریں ہماری دی ہوئی نعمت کی ( ف۱۵٦ ) اور برتیں ۔ ( ف۱۵۷ ) تو اب جانا چاہتے ہیں ، ( ف۱۵۸ )
تا کہ اللہ کی دی ہوئی نجات پر اس کا کفر ان نعمت کریں اور ﴿حیات دنیا کے﴾ مزے لوٹیں ۔ 104 اچھا ، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا ۔
تاکہ اس ( نعمتِ نجات ) کی ناشکری کریں جو ہم نے انہیں عطا کی اور ( کفر کی زندگی کے حرام ) فائدے اٹھاتے رہیں ۔ پس وہ عنقریب ( اپنا انجام ) جان لیں گے
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 104 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، سورہ انعام حاشیہ نمبر 29 و 41 ، سورہ یونس حاشیہ 29 و 31 ۔ سورہ بنی اسرائیل حاشیہ 84 ۔