Surah

Information

Surah # 30 | Verses: 60 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 84 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 17, from Madina
ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِيۡنَ اَسَآءُوا السُّوۡٓآٰى اَنۡ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَكَانُوۡا بِهَا يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏ ﴿10﴾
پھر آخر ش برا کرنے والوں کا بہت ہی برا انجام ہوا اس لئے کہ وہ اللہ تعالٰی کی آیتوں کو جھٹلاتے تھے اور ان کی ہنسی اڑاتے تھے ۔
ثم كان عاقبة الذين اساءوا السواى ان كذبوا بايت الله و كانوا بها يستهزءون
Then the end of those who did evil was the worst [consequence] because they denied the signs of Allah and used to ridicule them.
Phir aakhrish bura kerney walon ka boht hi bura anjam hua iss liye kay woh Allah Taalaa ki aayaton ko jhutlatay thay aur inn ki hansi uratay thay.
پھر جن لوگوں نے برائی کی تھی ان کا انجام بھی برا ہی ہوا ، کیونکہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا تھا ، اور وہ ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے ۔
پھر جنہوں نے حد بھر کی برائی کی ان کا انجام یہ ہوا کہ اللہ کی آیتیں جھٹلانے لگے اور ان کے ساتھ تمسخر کرتے ،
آخرکار جن لوگوں نے برائیاں کی تھیں ان کا انجام بہت برا ہوا ، اس لیے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا تھا اور وہ ان کا مزاق اڑاتے تھے ۔ ؏ ١
پھر ان لوگوں کا انجام بہت برا ہوا جنہوں نے برائی کی اس لئے کہ وہ اﷲ کی آیتوں کو جھٹلاتے اور ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے