Surah

Information

Surah # 30 | Verses: 60 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 84 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 17, from Madina
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَلِقَآئِ الۡاٰخِرَةِ فَاُولٰٓٮِٕكَ فِى الۡعَذَابِ مُحۡضَرُوۡنَ‏ ﴿16﴾
اور جنہوں نے کفر کیا تھا اور ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو جھوٹا ٹھہرایا تھا وہ سب عذاب میں پکڑ کر حاضر رکھے جائیں گے ۔
و اما الذين كفروا و كذبوا بايتنا و لقا الاخرة فاولىك في العذاب محضرون
But as for those who disbelieved and denied Our verses and the meeting of the Hereafter, those will be brought into the punishment [to remain].
Aur jinhon ney kufur kiya tha aur humari aayaton ko aur aakhirat ki mulaqat ko jhoota theraya tha woh sab azab mein pakar ker hazir rakhay jayen gay.
اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا تھا اور ہماری آیتوں کو اور آخرت کا سامنا کرنے کو جھٹلایا تھا ، تو ایسے لوگوں کو عذاب میں دھر لیا جائے گا ۔
اور جو کافر ہوئے اور ہماری آیتیں اور آخرت کا ملنا جھٹلایا ( ف۲۵ ) وہ عذاب میں لادھرے ( ڈال دیے ) جائیں گے ( ف۲٦ )
اور جنہوں نے کفر کیا ہے اور ہماری آیات کو اور آخرت کو ملاقات کو جھٹلایا ہے 21 وہ عذاب میں حاضر رکھے جائیں گے ۔
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو اور آخرت کی پیشی کو جھٹلایا تو یہی لوگ عذاب میں حاضر کئے جائیں گے
سورة الروم حاشیہ نمبر : 21 یہ بات قابل توجہ ہے کہ ایمان کے ساتھ تو عمل صالح کا ذکر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ شاندار انجام نصیب ہوگا ، لیکن کفر کا انجام بد بیان کرتے ہوئے عمل بد کا کوئی ذکر نہیں فرمایا گیا ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کفر بجائے خود آدمی کے انجام کو خراب کردینے کے لیے کافی ہے خواہ عمل کی خرابی اس کے ساتھ شامل ہو یا نہ ہو ۔