Surah

Information

Surah # 30 | Verses: 60 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 84 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 17, from Madina
لِيَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡ‌ؕ فَتَمَتَّعُوۡا فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿34﴾
تاکہ وہ اس چیز کی ناشکری کریں جو ہم نے انہیں دی ہے اچھا تم فائدہ اٹھالو ابھی ابھی تمہیں معلوم ہو جائے گا ۔
ليكفروا بما اتينهم فتمتعوا فسوف تعلمون
So that they will deny what We have granted them. Then enjoy yourselves, for you are going to know.
Takay woh uss cheez ki na-shukri keren jo hum ney unhen di hai acha tum faeeda utha lo abhi abhi tumhen maloom hojaye ga.
تاکہ ہم نے انہیں جو کچھ دیا تھا اس کی ناشکری کریں ۔ اچھا ! کچھ مزے اڑا لو ، پھر وہ وقت دور نہیں جب تمہیں سب پتہ چل جائے گا ۔
کہ ہمارے دیے کی ناشکری کریں ، تو برت لو ( ف۷۲ ) اب قریب جاننا چاہتے ہو ( ف۷۳ )
تا کہ ہمارے کیے ہوئے احسان کی ناشکری کریں ۔ اچھا ، مزے کر لو ، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا ۔
تاکہ اس نعمت کی ناشکری کریں جو ہم نے انہیں عطا کی ہے پس تم ( چند روزہ زندگی کے ) فائدے اٹھا لو ، پھر عنقریب تم ( اپنے انجام کو ) جان لو گے