Surah

Information

Surah # 30 | Verses: 60 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 84 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 17, from Madina
اَمۡ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ سُلۡطٰنًا فَهُوَ يَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوۡا بِهٖ يُشۡرِكُوۡنَ‏ ﴿35﴾
کیا ہم نے ان پر کوئی دلیل نازل کی ہے جو اسے بیان کرتی ہے جسے یہ اللہ کے ساتھ شریک کر رہے ہیں ۔
ام انزلنا عليهم سلطنا فهو يتكلم بما كانوا به يشركون
Or have We sent down to them an authority, and it speaks of what they were associating with Him?
Kiya hum ney unn per koi daleel nazil ki hai jo ussay biyan kerti hai jissay yeh Allah kay sath shareek ker rahey hain.
بھلا کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی دلیل نازل کی ہے جو اس شرک کا ارتکاب کرنے کو کہتی ہو جو یہ اللہ کے ساتھ کرتے رہے ہیں؟
یا ہم نے ان پر کوئی سند اتاری ( ف۷٤ ) کہ ہو انھیں ہمارے شریک بتارہی ہے ( ف۷۵ )
کیا ہم نے کوئی سند اور دلیل ان پر نازل کی ہے جو شہادت دیتی ہو اس شرک کی صداقت پر جو یہ کر رہے ہیں؟ 54
کیا ہم نے ان پر کوئی ( ایسی ) دلیل اتاری ہے جو ان ( بتوں ) کے حق میں شہادۃً کلام کرتی ہو جنہیں وہ اﷲ کا شریک بنا رہے ہیں
سورة الروم حاشیہ نمبر : 54 یعنی آخر کس دلیل سے ان لوگوں کو یہ معلوم ہوا کہ بلائیں خدا نہیں ٹالتا بلکہ حضرت ٹالا کرتے ہیں؟ کیا عقل اس کی شہادت دیتی ہے؟ یا کوئی کتاب الہی ایسی ہے جس میں اللہ تعالی نے یہ فرمایا ہو کہ میں اپنے خدائی کے اختیارات فلاں فلاں حضرتوں کو دے چکا ہوں اور اب وہ تم لوگوں کے کام بنایا کریں گے؟