Surah

Information

Surah # 30 | Verses: 60 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 84 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 17, from Madina
وَلَٮِٕنۡ اَرۡسَلۡنَا رِيۡحًا فَرَاَوۡهُ مُصۡفَرًّا لَّظَلُّوۡا مِنۡۢ بَعۡدِهٖ يَكۡفُرُوۡنَ‏ ﴿51﴾
اور اگر ہم باد تند چلا دیں اور یہ لوگ انہی کھیتوں کو ( مرجھائی ہوئی ) زرد پڑی ہوئی دیکھ لیں تو پھر اس کے بعد ناشکری کرنے لگیں ۔
و لىن ارسلنا ريحا فراوه مصفرا لظلوا من بعده يكفرون
But if We should send a [bad] wind and they saw [their crops] turned yellow, they would remain thereafter disbelievers.
Aur agar hum baad-e-tund chala den aur yeh log inhi kheton ko ( mujahee hui ) zard pari hui dekh len to phir iss kay baad na shukri kerney lagen.
اور اگر ہم ( نقصان دہ ) ہوا چلا دیں ( ٢٢ ) جس کے نتیجے میں وہ اپنے کھیت کو پیلا پڑا ہوا دیکھیں تو اس کے بعد یہ ناشکری کرنے لگیں ۔
اور اگر ہم کوئی ہوا بھیجیں ( ف۱۱۰ ) جس سے وہ کھیتی کو زرد دیکھیں ( ف۱۱۱ ) تو ضرور اس کے بعد ناشکری کرنے لگے ( ف۱۱۲ )
اور اگر ہم ایک ایسی ہوا بھیج دیں جس کے اثر سے وہ اپنی کھیتی کو زرد پائیں 74 تو وہ کفر کرتے رہ جاتے ہیں ۔ 75
اور اگر ہم ( خشک ) ہوا بھیج دیں اور وہ ( اپنی ) کھیتی کو زرد ہوتا ہوا دیکھ لیں تو اس کے بعد وہ ( پہلی تمام نعمتوں سے ) کفر کرنے لگیں گے
سورة الروم حاشیہ نمبر : 74 یعنی باران رحمت کے بعد جب کھیتیاں سرسبز ہوچکی ہوں اس وقت اگر کوئی ایسی سخت سرد یا سخت گرم ہوا چل پڑے جو ہری بھری فصلوں کو جلا کر رکھ دے ۔ سورة الروم حاشیہ نمبر : 75 یعنی پھر وہ خدا کو کوسنے لگتے ہیں اور اس پر الزام رکھنے لگتے ہیں کہ اس نے یہ کیسی مصیبتیں ہم پر ڈال رکھی ہیں ۔ حالانکہ جب خدا نے ان پر نعمت کی بارش کی تھی اس وقت انہوں نے شکر کے بجائے اس کی ناقدری کی تھی ۔ یہاں پھر ایک لطیف اشارہ اس مضمون کی طرف ہے کہ جب خدا کے رسول اس کی طرف سے پیام رحمت لاتے ہیں تو لوگ ان کی بات نہیں مانتے اور اس نعمت کو ٹھکرا دیتے ہیں ۔ پھر جب ان کے کفر کی پاداش میں خدا ان پر ظالموں اور جباروں کو مسلط کردیتا ہے اور وہ جور و ستم کی چکی میں انہیں پیستے ہیں اور جو ہر آدمیت کا قلع قمع کر ڈالتے ہیں تو وہی لوگ خدا کو گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں اور اسے الزام دیتے ہیں کہ اس نے یہ کیسی ظلم سے بھری ہوئی دنیا بنا ڈالی ہے ۔