Surah

Information

Surah # 30 | Verses: 60 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 84 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 17, from Madina
وَمَاۤ اَنۡتَ بِهٰدِ الۡعُمۡىِ عَنۡ ضَلٰلَتِهِمۡ‌ؕ اِنۡ تُسۡمِعُ اِلَّا مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ‏ ﴿53﴾
اور نہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہدایت کرنے والے ہیں آپ تو صرف ان ہی لوگوں کو سناتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں پس وہی اطاعت کرنے والے ہیں ۔
و ما انت بهد العمي عن ضللتهم ان تسمع الا من يؤمن بايتنا فهم مسلمون
And you cannot guide the blind away from their error. You will only make hear those who believe in Our verses so they are Muslims [in submission to Allah ].
Aur na aap andhon ko unn ki gumrahee say hidayat kerney walay hain aap to sirf unhi logon ko sunatay hain jo humari aayaton per eman rakhtay hain pus wohi itaat kerney walay hain.
اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر راستے پر ڈال سکتے ہو ۔ ( ٢٣ ) تم تو انہی لوگوں کو اپنی بات سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لائیں ، پھر فرمانبردار بن جائیں ۔
اور نہ تم اندھوں کو ( ف۱۱۵ ) ان کی گمراہی سے راہ پر لاؤ ، تو تم اسی کو سناتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لائے تو وہ گردن رکھے ہوئے ہیں ،
اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر راہ راست دکھا سکتے ہو ۔ 78 تم تو صرف انہی کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لاتے اور سر تسلیم خم کر دیتے ہیں ۔ ؏۵
اور نہ ہی آپ ( ان ) اندھوں کو ( جو محرومِ بصیرت ہیں ) گمراہی سے راہِ ہدایت پر لانے والے ہیں ، آپ تو صرف انہی لوگوں کو ( فہم اور قبولیت کی توفیق کے ساتھ ) سناتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لے آتے ہیں ، سو وہی مسلمان ہیں ( ان کے سوا کسی اور کو آپ سناتے ہی نہیں ہیں )
سورة الروم حاشیہ نمبر : 78 یعنی نبی کا کام یہ تو نہیں ہے کہ اندھوں کا ہاتھ پکڑ کر انہیں ساری عمر راہ راست پر چلاتا رہے ، وہ تو راہ راست کی طرف رہنمائی ہی کرسکتا ہے ۔ مگر جن لوگوں کی ہیے آنکھیں پھوٹ چکی ہوں اور جنہیں وہ راستہ نظر ہی نہ آتا ہو جو نبی انہیں دکھانے کی کوشش کرتا ہے ، ان کی رہنمائی کرنا نبی کے بس کا کام نہیں ہے ۔