Surah

Information

Surah # 30 | Verses: 60 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 84 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 17, from Madina
وَقَالَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ وَ الۡاِيۡمَانَ لَقَدۡ لَبِثۡـتُمۡ فِىۡ كِتٰبِ اللّٰهِ اِلٰى يَوۡمِ الۡبَـعۡثِ فَهٰذَا يَوۡمُ الۡبَـعۡثِ وَلٰـكِنَّكُمۡ كُنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿56﴾
اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا وہ جواب دیں گے کہ تم تو جیسا کہ کتاب اللہ میں ہے یوم قیامت تک ٹھہرے رہے آج کا یہ دن قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم تو یقین ہی نہیں مانتے تھے ۔
و قال الذين اوتوا العلم و الايمان لقد لبثتم في كتب الله الى يوم البعث فهذا يوم البعث و لكنكم كنتم لا تعلمون
But those who were given knowledge and faith will say, "You remained the extent of Allah 's decree until the Day of Resurrection, and this is the Day of Resurrection, but you did not used to know."
Aur jin logon ko ilm aur eman diya gaya woh jawab den gay kay tum to jaisa kitab-ul-llah mein hai yom-e-qayamat tak theray rahey. Aaj ka yeh din qayamat hi ka din hai lekin tum to yaqeen hi nahi mantay thay.
جن لوگوں کو علم اور ایمان عطا کیا گیا ہے وہ کہیں گے کہ : تم اللہ کی لکھی ہوئی تقدیر کے مطابق حشر کے دن تک ( برزخ میں ) پڑے رہے ہو ۔ اب یہ وہی حشر کا دن ہے ، لیکن تم لوگ یقین نہیں کرتے تھے ۔
اور بولے وہ جن کو علم اور ایمان مِلا ( ف۱۲۲ ) بیشک تم رہے اللہ کے لکھے ہوئے میں ( ف۱۲۳ ) اٹھنے کے دن تک تو یہ ہے وہ دن اٹھنے کا ( ف۱۲٤ ) لیکن تم نہ جانتے تھے ( ف۱۲۵ )
مگر جو علم اور ایمان سے بہرہ مند کیے گئے تھے وہ کہیں گے کہ خدا کے نوشتے میں تو تم روز حشر تک پڑے رہے ہو ، سو یہ وہی روز حشر ہے ، لیکن تم جانتے نہ تھے ۔
اور جنہیں علم اور ایمان سے نوازا گیا ہے ( ان سے ) کہیں گے: درحقیقت تم اﷲ کی کتاب میں ( ایک گھڑی نہیں بلکہ ) اٹھنے کے دن تک ٹھہرے رہے ہو ، سو یہ ہے اٹھنے کا دن ، لیکن تم جانتے ہی نہ تھے