Surah

Information

Surah # 30 | Verses: 60 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 84 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 17, from Madina
فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يَنۡفَعُ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مَعۡذِرَتُهُمۡ وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُوۡنَ‏ ﴿57﴾
پس اس دن ظالموں کو ان کا عذر بہانہ کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان سے توبہ اور عمل طلب کیا جائے گا ۔
فيومىذ لا ينفع الذين ظلموا معذرتهم و لا هم يستعتبون
So that Day, their excuse will not benefit those who wronged, nor will they be asked to appease [ Allah ].
Pus uss din zalimo ko unn ka uzur bahana kuch kaam na aaye ga aur na unn say toba aur amal talab kiya jayega.
چنانچہ جن لوگوں نے ظلم کی راہ اپنائی تھی ، اس دن ان کی معذرت انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی ، اور نہ ان سے یہ کہا جائے گا کہ اللہ کی ناراضی دور کرو ۔
تو اس دن ظالموں کو نفع نہ دے گی ان کی معذرت اور نہ ان سے کوئی راضی کرنا مانگے ( ف۱۲٦ )
پس وہ دن ہوگا جس میں ظالموں کو ان کی معذرت کوئی نفع نہ دے گی اور نہ ان سے معافی مانگنے کے لیے کہا جائے گا ۔ 83
پس اس دن ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہ دے گی اور نہ ہی ان سے ( اﷲ کو ) راضی کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا
سورة الروم حاشیہ نمبر : 83 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے نہ ان سے یہ چاہا جائے گا کہ اپنے رب کو راضی کرو اس لیے کہ توبہ اور ایمان اور عمل صالح کی طرف رجوع کرنے کے سارے مواقع کو وہ کھو چکے ہوں گے اور امتحان کا وقت ختم ہوکر فیصلے کی گھڑی آچکی ہوگی ۔