Surah

Information

Surah # 31 | Verses: 34 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 57 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 27-29, from Madina
خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ؕ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقًّا‌ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏ ﴿9﴾
جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ کا سچا وعدہ ہے ، وہ بہت بڑی عزت و غلبہ والا اور کامل حکمت والا ہے ۔
خلدين فيها وعد الله حقا و هو العزيز الحكيم
Wherein they abide eternally; [it is] the promise of Allah [which is] truth. And He is the Exalted in Might, the Wise.
Jahan woh humesha rahen gay. Allah ka sacha wada hai woh boht bari izzat-o-ghalbay wala aur kamil hikmat wala hai.
جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ اللہ کا سچا وعدہ ہے اور وہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔
ہمیشہ ان میں رہیں گے ، اللہ کا وعدہ ہے سچا ، اور وہی عزت و حکمت والا ہے ،
جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ اللہ کا پختہ وعدہ ہے اور وہ زبردست اور حکیم ہے 11 ۔
۔ ( وہ ) ان میں ہمیشہ رہیں گے ، اﷲ کا وعدہ سچّا ہے ، اور وہ غالب ہے حکمت والا ہے
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :11 یعنی کوئی چیز اس کو اپنا وعدہ پورا کرنے سے باز نہیں رکھ سکتی ، اور وہ جو کچھ کرتا ہے ٹھیک ٹھیک حکمت اور عدل کے تقاضوں کے مطابق کرتا ہے یہ اللہ کا پختہ وعدہ ہے کہنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی ان دو صفات کو بیان کرنے کا مقصود یہ بتانا ہے کہ اللہ تعالیٰ نہ تو بالارادہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرتا ہے اور نہ اس کائنات میں کوئی طاقت ایسی ہے جو اس کا وعدہ پورا ہونے میں مانع ہو سکتی ہو ، اس لئے اس امر کا کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا کہ ایمان و عمل صالح کے انعام میں جو کچھ اللہ نے دینے کا وعدہ فرمایا ہے وہ کسی کو نہ ملے ۔ نیز یہ کہ اللہ کی طرف سے اس انعام کا اعلان سراسر اس کی حکمت اور اس کے عدل پر مبنی ہے ۔ اس کے ہاں کوئی غلط بخشی نہیں ہے کہ مستحق کو محروم رکھا جائے اور غیر مستحق کو نواز دیا جائے ۔ ایمان و عمل صالح سے متصف لوگ فی الواقع اس انعام کے مستحق ہیں اور اللہ یہ انعام انہی کو عطا فرمائے گا ۔