Surah

Information

Surah # 31 | Verses: 34 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 57 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 27-29, from Madina
وَمَنۡ كَفَرَ فَلَا يَحۡزُنۡكَ كُفۡرُهٗ ؕ اِلَيۡنَا مَرۡجِعُهُمۡ فَنُنَبِّئُهُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏ ﴿23﴾
کافروں کے کفر سے آپ رنجیدہ نہ ہوں آخر ان سب کا لوٹنا تو ہماری جانب ہی ہے پھر ہم ان کو بتائیں گے جو انہوں نے کیا ، بیشک اللہ سینوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے ۔
و من كفر فلا يحزنك كفره الينا مرجعهم فننبهم بما عملوا ان الله عليم بذات الصدور
And whoever has disbelieved - let not his disbelief grieve you. To Us is their return, and We will inform them of what they did. Indeed, Allah is Knowing of that within the breasts.
Kafiron kay kufur say aap ranjeedah na hon aakhir inn sab ka lotna humari janib hi hai phir hum inn ko batayen gay jo enhon ney kiya hai be-shak Allah seeno kay bhedon tak say waqif hai.
اور ( اے پیغمبر ) جس کسی نے کفر اپنا لیا ہے ، تمہیں اس کا کفر صدمے میں نہ ڈالے ۔ آخر انہیں ہمارے پاس ہی تو لوٹنا ہے ، پھر ہم انہیں بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے ؟ یقینا اللہ سینوں میں چھپی ہوئی باتوں کو بھی خوب جانتا ہے ۔
اور جو کفر کرے تو تم ( ف٤۲ ) اس کے کفر سے غم نہ کھاؤ ، انھیں ہماری ہماری ہی طرف پھرنا ہے ہم انھیں بتادیں گے جو کرتے تھے ( ف٤۳ ) بیشک اللہ والوں کی بات جانتا ہے ،
اب جو کفر کرتا ہے اس کا کفر تمہیں غم میں مبتلا نہ کرے 43 ، انہیں پلٹ کر آنا تو ہماری ہی طرف ہے ، پھر ہم انہیں بتا دیں گے کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں ۔ یقینا اللہ سینوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے ۔
اور جو کفر کرتا ہے ( اے حبیبِ مکرّم! ) اس کا کفر آپ کو غمگین نہ کر دے ، انہیں ( بھی ) ہماری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے ، ہم انہیں ان اعمال سے آگاہ کر دیں گے جو وہ کرتے رہے ہیں ، بیشک اﷲ سینوں کی ( مخفی ) باتوں کو خوب جاننے والا ہے
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :43 خطاب نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ اے نبی ، جو شخص تمہاری بات ماننے سے انکار کرتا ہے وہ اپنے نزدیک تو یہ سمجھتا ہے کہ اس نے اسلام کو رد کر کے اور کفر پر اصرار کر کے تمہیں زک پہنچائی ہے ، لیکن دراصل اس نے اپنے آپ کو پہنچائی ہے ۔ اس نے تمہارا کچھ نہیں بگاڑا ، اپنا کچھ بگاڑا ہے ۔ اگر وہ نہیں مانتا تمہیں پروا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔