Surah

Information

Surah # 32 | Verses: 30 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 75 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 16-20, from Madina
ذٰلِكَ عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُۙ‏ ﴿6﴾
یہی ہے چھپے کھلے کا جاننے والا ، زبردست غالب بہت ہی مہربان ۔
ذلك علم الغيب و الشهادة العزيز الرحيم
That is the Knower of the unseen and the witnessed, the Exalted in Might, the Merciful,
Yehi hai chupay khullay ka jannay wala zabardast ghalib boht hi meharban.
وہ ہر چھپی اور کھلی چیز کا جاننے والا ہے ، جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، جس کی رحمت بھی کامل ۔
یہ ( ف۱۱ ) ہے ہر نہاں اور عیاں کا جاننے والا عزت و رحمت والا ،
وہی ہے ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا 10 ، زبردست 11 ، اور رحیم12
وہی غیب اور ظاہر کا جاننے والا ہے ، غالب و مہربان ہے
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :10 یعنی دوسرے جو بھی ہیں ان کے لیے ایک چیز ظاہر ہے تو بے شمار چیزیں ان سے پوشیدہ ہیں ۔ فرشتے ہوں یا جن ، یا نبی اور ولی اور برگزیدہ انسان ، ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو سب کچھ جاننے والا ہو ۔ یہ صفت صرف اللہ تعا لیٰ کی ہے کہ اس پر ہر چیز عیاں ہے ۔ جو کچھ گزر چکا ہے ، جو کچھ موجود ہے ، اور جو کچھ آنے والا ہے ، سب اس پر روشن ہے ۔ سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :11 یعنی ہر چیز پر غالب ۔ کائنات میں کوئی طاقت ایسی نہیں جو اس کے ارادے میں مزاحم ہوسکے اور اس کے حکم کو نافذ ہونے سے روک سکے ۔ ہر شے اس سے مغلوب ہے اور کسی میں اس کے مقابلے کا بل بوتا نہیں ہے ۔ سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :12 یعنی اس غلبے اور قوت قاہرہ کے باوجود وہ ظالم نہیں ہے بلکہ اپنی مخلوق پر رحیم و شفیق ہے ۔