Surah

Information

Surah # 32 | Verses: 30 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 75 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 16-20, from Madina
فَلَا تَعۡلَمُ نَفۡسٌ مَّاۤ اُخۡفِىَ لَهُمۡ مِّنۡ قُرَّةِ اَعۡيُنٍ‌ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿17﴾
کوئی نفس نہیں جانتا جو کچھ ہم نے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ان کے لئے پوشیدہ کر رکھی ہے ، ہے ، جو کچھ کرتے تھے یہ اس کا بدلہ ہے ۔
فلا تعلم نفس ما اخفي لهم من قرة اعين جزاء بما كانوا يعملون
And no soul knows what has been hidden for them of comfort for eyes as reward for what they used to do.
Koi nafs nahi janta jo kuch hum ney unn ki aankhon ki thandak unn kay liye posheeda ker rakhi hai jo kuch kertay thay yeh uss ka badla hai.
چنانچہ کسی متنفس کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ ایسے لوگوں کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک کا کیا سامان ان کے اعمال کے بدلے میں چھپا کر رکھا گیا ہے ۔ ( ٩ )
تو کسی جی کو نہیں معلوم جو آنکھ کی ٹھنڈک ان کے لیے چھپا رکھی ہے ( ف۳٤ ) صلہ ان کے کاموں کا ( ف۳۵ )
پھر جیسا کچھ آنکھوں کی ٹھنڈک کا سامان ان کے اعمال کی جزاء میں ان کے لیے چھپا رکھا گیا ہے اس کی کسی متنفس کو خبر نہیں ہے 29
سو کسی کو معلوم نہیں جو آنکھوں کی ٹھنڈک ان کے لئے پوشیدہ رکھی گئی ہے ، یہ ان ( اَعمالِ صالحہ ) کا بدلہ ہوگا جو وہ کرتے رہے تھے
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :29 بخاری ، مسلم ، ترمذی اور مسند احمد میں متعدد طریقوں سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی یہ روایت نقل کی گئی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قال اللہ تعالیٰ اعددت لعبادی الصالحین ما لا عین رأت ولا اذن سمعت ولا خطر علیٰ قلب بشرٍ ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ کچھ فراہم کر رکھا ہے جسے نہ کبھی کسی آنکھ نے دیکھا ، نہ کبھی کسی کان نے سنا ، نہ کوئی انسان کبھی اس کا تصور کر سکا ہے ۔ یہی مضمون تھوڑے سے لفظی فرق کے ساتھ حضرت ابو سعید خدری ، حضرت مغیرہ بن شُعْبہ اور حضرت سہَل بن سَعد ساعِدی نے بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے جسے مسلم ، احمد ، ابن جریر اور ترمذی نے صحیح سندوں کے ساتھ نقل کیا ہے ۔