Surah

Information

Surah # 32 | Verses: 30 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 75 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 16-20, from Madina
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفۡصِلُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ‏ ﴿25﴾
آپ کا رب ان ( سب ) کے درمیاں ان ( تمام ( باتوں کا فیصلہ قیامت ) کے دن کرے گا جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں ۔
ان ربك هو يفصل بينهم يوم القيمة فيما كانوا فيه يختلفون
Indeed, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ.
Aap ka rab inn ( sab ) kay darmiyan unn inn ( tamam ) baaton ka faisla qayamat kay din keray ga jin mein woh ikhtilaf ker rahey hain.
یقینا تمہارا پروردگار ہی قیامت کے دن ان کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے ۔
بیشک تمہارا رب ان میں فیصلہ کردے گا ( ف٤۸ ) قیامت کے دن جس بات میں اختلاف کرتے تھے ( ف٤۹ )
یقینا تیرا رب ہی قیامت کے روز ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں ( بنی اسرائیل ) باہم اختلاف کرتے رہے ہیں 38
بیشک آپ کا رب ہی ان لوگوں کے درمیان قیامت کے دن ان ( باتوں ) کا فیصلہ فرما دے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :38 یہ اشارہ ہے ان اختلافات اور فرقہ بندیوں کی طرف جن کے اندر بنی اسرائیل ایمان و یقین کی دولت سے محروم ہونے اور اپنے راست رو ائمہ کی پیروی چھوڑ دینے اور دنیا پرستی میں پڑ جانے کے بعد مبتلا ہوئے ۔ اس حالت کا ایک نتیجہ تو ظاہر ہے جسے ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بنی اسرائیل ذلت و نکبت میں گرفتار ہیں ۔ دوسرا وہ ہے جو دنیا نہیں جانتی اور وہ قیامت کے روز ظاہر ہو گا ۔